۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
جامعہ امام صادق علیہ السلام جلالپور

حوزہ/ چھبیس آیتیں بہت زیادہ، ایک حرف کا قرآن میں کم زیاد سمجھنا مرتد اور کافر ہونے کے مترادف ہے اور اسفل سافلین میں جانے کا سبب ہے۔ ہم اس شازش کی مذمت کرتے ہیں اور امیدوار ہیں دانشمندان اسلامی اسکا منظم و مدلل جواب دیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ امام صادق علیہ السلام جلالپور امبیڈکر نگر یوپی نے وسیم رضوی کے خلاف شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ ایک بار پھر استعماری طاقتوں نے ایک منظم سازش کے ساتھ دین مقدس اسلام سے کینہ توزی کا مظاہرہ کیا ہے اور اسکی بنیاد یعنی کتاب خدا پر حملہ کیا ہے تاکہ اس سے سادہ لوح انسان کو منحرف کیا جاسکے چونکہ یہ وہ زمانہ ہے جسمیں معارف الھی کے نورانی دریا اپنی عظمتوں کے ساتھ شریف انسان کی عقلوں میں رواں دواں ہیں ستاون اسلامی آرگنائزیشن کو اسپیڈ پوسٹ کے ذریعے ارسال کیا جانے والا اعتراض نامہ جو بہترین عربی اور انگلش پر مشتمل ہے، بڑی سازش کا نتیجہ ہے اور اسلامی تنظیمات کو کھلا کرنے کا باعث ہے۔

مشہور فتنہ گر اور فسادی منفور خنزیر صفت نام نہاد وسیم جنونی دشمنان اسلام کا آلہء کار ہے اسلامی تعلیمات کا اس کے فہم و ادراک سے کیا سرو کار!۔

چھبیس آیتیں بہت زیادہ، ایک حرف کا قرآن میں کم زیاد سمجھنا مرتد اور کافر ہونے کے مترادف ہے اور اسفل سافلین میں جانے کا سبب ہے۔ ہم اس شازش کی مذمت کرتے ہیں اور امیدوار ہیں دانشمندان اسلامی اسکا منظم و مدلل جواب دیں گے۔

از طرف؛ مدیر حوزہ عالیجناب مولانا ڈاکٹر رئیس حیدر صاحب قبلہ جلالپور، عالیجناب مولانا کرار حسین ترابی صاحب جلالپور عالیجناب مولانا محمد رضی مہدوی عالیجناب مولانا شاہد رضا صاحب جلالپور۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .