حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر و اراکینِ آندھراپردیش شیعہ علماء بورڈ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید سید عباس باقری نے رئیسِ جامعہ مدرسین و عضو مجلسِ خبرگانِ رہبری حضرت آیت اللہ محمد یزدی اعلیٰ اللہ مقامہ کا سانحۂ ارتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دورِ قحط الرجال میں اس عظیم ہستی کا دارِ دنیا سے کوچ کرنا یقیناً ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحيم
اناللہ واناالیہ راجعون
دلسوزِ انقلاب، رہروِ راہِ ولایت، یارِ دیرینۂ حضرت امام راحل رئیسِ جامعہ مدرسین و عضو مجلسِ خبرگانِ رہبری حضرت آیت اللہ محمد یزدی اعلیٰ اللہ مقامہ کا سانحۂ ارتحال قوم و ملت کا عظیم نقصان ہے۔
اس دورِ قحط الرجال میں اس عظیم ہستی کا دارِ دنیا سے کوچ کرنا یقیناً ناقابلِ تلافی نقصان ہے اس غمناک موقع پر ہم سب بارگاہِ امامِ عصر عج میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور اسی طرح مقامِ معظم رهبری آیت الله العظمٰی حضرت آقای خامنہ ای مدظلہ العالی، مراجعِ تقلید، علمائے کرام، طلابِ ذوی الاحترام، حوزاتِ علمیہ اور تمام شیفتگانِ ولایت و عاشقانِ اہلبیت علیہم السلام بالخصوص بیتِ معظم لہ کی خدمت میں بھی تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہوئے بارگاہِ ربِ کریم میں مرحوم کے علوِّ درجات کے لئے دعا گو ہیں۔
شرکائے غم:
صدر و اراکینِ آندھراپردیش شیعہ علماء بورڈ
سید عباس باقری