۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/یوم ولادت امام علی نقی الہادی علیہ السلام کے موقع پر امام ہادیؑ ریسرچ سینٹر میں جشن کا اہتمام

حوزہ؍یہ تقریب جو کہ حوزۂ علمیہ کے ممتاز علماء  اور معروف شخصیات کی موجودگی میں منعقد ہوئی، جامعۃ  المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ نے امام ہادی علیہ السلام کی بابرکت زندگی کے بارے میں گفتگو کی اور قیمتی مطالب بیان کیے۔ اور اس ضمن میں ادارے کی تیس سال سے زیادہ مؤثر اور دیرپا سرگرمیوں کی قدردانی کی اور تحسین آمیز کلمات سے یاد کیا۔

حوزہ نیوز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق؍جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ کی موجودگی اور تقریر کے ساتھ امام ہادی ریسرچ سینٹر میں دسویں امامؑ کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

امام ہادی انسٹی ٹیوٹ اور ریسرچ سینٹرکی تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق امام ہادی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر اور امام ہادیؑ کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے 31 ویں سال کی مناسبت سے امام ہمام کی ولادت باسعادت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام امام ہادیؑ انسٹی ٹیوٹ کے ریسرچ ہال میں منعقد ہوا۔

اس تقریب کے آغاز میں "جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ" حجۃ الاسلام والمسلمین عباسی کا استقبال "امام ہادی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر" آیت اللہ سیدہادی رفیعی پور نے کیا اور انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔

یہ تقریب جو کہ حوزۂ علمیہ کے ممتاز علماء اور معروف شخصیات کی موجودگی میں منعقد ہوئی، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ نے امام ہادی علیہ السلام کی بابرکت زندگی کے بارے میں گفتگو کی اور قیمتی مطالب بیان کیے۔ اور اس ضمن میں ادارے کی تیس سال سے زیادہ مؤثر اور دیرپا سرگرمیوں کی قدردانی کی اور تحسین آمیز کلمات سے یاد کیا۔

حاج عباس حیدر زادہ کی مدح ثرائی اور یاسر محمدی کی نعت خوانی و شعر خوانی اس جشن کے دوسرے حصے تھے۔

نیز اس تقریب میں قم کے متعدد طلباء نے حجۃ الاسلام والمسلمین عباسی کے ہاتھ سے لباس روحانیت زیب تن کیا اور امام زمان ارواحنافداه کے سپاہیوں میں شامل ہونے کا عزم محکم لیےعمّامہ سر پر رکھا۔

تصاویر/یوم ولادت امام علی نقی الہادی علیہ السلام کے موقع پر امام ہادیؑ ریسرچ سینٹر میں جشن کا اہتمام

بہترین محقق کا اعزاز

امام ہادی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی روایت کے مطابق ہر سال نصف ذی الحجہ کو دسویں امامؑ کی ولادت باسعادت کے موقع پر تحقیقی میدان میں نمایاں کردار ادا کرنے والے افراد و محققین کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی جاتی ہے جس میں انسٹی ٹیوٹ کے محققین کو اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔

امام ہادی انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے اس 31 ویں سال میں حجۃ الاسلام احمد قادری کو اس تحقیقی ادارے کے ساتھ بیس سال کے تحقیق سفر پر اعزاز سے نوازا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .