۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا محسن ناصری

حوزہ/ شیخ محمد یزدی رحمۃ الله علیہ نے پوری زندگی انقلاب اسلامی ایران و ترویج مکتب اہلبیت علیہ السلام کے لئے وقف کردی تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا شیخ محسن ناصری مدیر حوزه علمیہ امام صادق علیہ السلام واشی نیو ممبئی اور اساتذه، طلاب، اراکین کی جانب سے سربراه جامعہ مدرسین قم آیت الله شیخ محمد یزدی رضوان اللہ تعالی علیہ کی رحلت کی افسوسناک خبر پر اظہار غم و تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

انا لله و انا الیه راجعون 
عاش سعیدا و مات سعیدا 

آه ایک اور خادم مکتب اہلبیت علیہم السلام  راہی جنت ہوا۔

ابھی شہید فخری زاده کا غم مندمل نه ہونے پایا تھا که ایک اور خادم مکتب اہلبیت علیہم السلام راہی جنت ہو گیا 
سربراه جامعہ مدرسین قم آیت الله شیخ محمد یزدی رضوان الله تعالی علیہ کی رحلت کی افسوسناک خبر نے عاشقان علم و علماء کو ایک بار پھر اشکبار کر دیا ہے۔  
شیخ محمد یزدی رحمۃ الله علیہ نے پوری زندگی انقلاب اسلامی ایران و ترویج مکتب اہلبیت علیہ السلام کے لئے وقف کردی تھی آپ ایران کے کئی بڑے اور اہم عہدوں پر فائز تھے اور عمر کے آخری لمحے تک اسلام اور انقلاب اسلامی کی بقا کے لئے کوشاں رہے گذشتہ روز ایک مختصر سی علالت کے بعد آپ نے داعی اجل کو لبیک کہا۔ 
اس عظیم سانحہ پر ہم طلاب و اساتذه نیز اراکین حوزه علمیہ امام صادق علیه السلام واشی ساکن غیبت امام عصر عج ، رہبر انقلاب ، مراجع عظام ،حوزات علمیہ ، علماء و دانشوران، شاگردان مرحوم ،عالم اسلام بالخصوص مرحوم کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور خداوند متعال سے دعا گو ہیں کی مرحوم کی خدمات کو انکے درجات کی بلندی کا سبب قرار دے۔ آمین 

اساتذه ،طلاب اور اراکین حوزه علمیہ امام صادق علیہ السلام واشی نیو ممبئی 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .