بدھ 28 جنوری 2026 - 08:28
امریکی صدر کی ہرزہ سرائی ملتِ ایران کی استقامت کے مقابلہ میں استکبار کی ناتوانی کی علامت ہے

حوزہ / جمہوریہ اسلامی ایران کی وزارتِ خارجہ کے سفراء، کارکنان اور ذمہ داران نے رہبرِ معظم انقلاب حضرت آیت‌اللہ العظمی امام خامنہ‌ای (مدظلہ‌العالی) کی بھرپور حمایت اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے توہین آمیز، مداخلت پسند اور بین الاقوامی قوانین کے منافی بیانات کی مذمت میں ایک بیانیہ جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمہوریہ اسلامی ایران کی وزارتِ خارجہ کے سفراء، کارکنان اور ذمہ داران نے رہبرِ معظم انقلاب حضرت آیت‌اللہ العظمی امام خامنہ‌ای (مدظلہ‌العالی) کی بھرپور حمایت اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے توہین آمیز، مداخلت پسند اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک بیانیہ جاری کیا ہے۔ جس کا متن درج ذیل ہے:

"وَإِنِّی لَأَظُنُّکَ یَا فِرْعَوْنُ مَثْبُورًا" (سوره اسراء، آیه ۱۰۲)

بسم الله الرحمن الرحیم

ہم جمہوریہ اسلامی ایران کی وزارتِ خارجہ کے سفراء، کارکنان اور ذمہ داران پورے احترام کے ساتھ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے بازاری، توہین آمیز اور بین الاقوامی قانون کے مسلمہ اصولوں کے منافی بیانات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انقلابِ اسلامی کے عظیم بانی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے متعین کردہ راستے اور ان کے جانشینِ حکیم رہبرِ معظم حضرت امام خامنہ‌ای مقامِ معظم رہبری سے اپنی آگاہانہ اور راسخ وفاداری اور تجدیدِ بیعت کا اعلان کرتے ہیں اور خارجہ پالیسی اور بین الاقوامی تعلقات کے میدان میں بھی خود کو بدستور ان کی ہدایات اور اوامر کا پابند سمجھتے ہیں۔

حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے بین الاقوامی نظام میں طاقت کے تعلقات پر گہری اور حکمتِ عملی پر مبنی نگاہ رکھتے ہوئے مستکبرین کے مقابلے میں ایک اسلامی، دقیق اور باوقار روش کی بنیاد رکھی اور نظامِ استکبار کے خلاف اساسی اور باعزت مقابلے پر زور دیا۔

رہبرِ معظم انقلاب حضرت امام خامنہ‌ای نے بھی اسی استقامت، دقت اور حکمت کے ساتھ اس روشن راستے کو آگے بڑھایا اور عملاً صہیونی حکومت اور اس کے مستکبر حامیوں کے مقابلے میں مقاومتی محاذ کے علمبردار کے طور پر عالمِ اسلام اور دنیا کے آزاد انسانوں کے درمیان ایک ممتاز اور فیصلہ کن مقام حاصل کیا۔

ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ ہرزہ سرائی کو ملتِ عظیم ایران کے استقامت، مقاومتی محاذ کے بڑھتی ہوئے اقتدار اور بین الاقوامی نظام میں امریکہ کی مسلسل گرتی ہوئی ہیبت کے سامنے نظامِ استکبار کی ناتوانی، ذلت اور پریشانی کی واضح علامت سمجھتے ہیں۔ موجودہ عالمی حالات اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ عالمی نظام میں ایک گہری تبدیلی رونما ہو رہی ہے اور مغرب کی حقیقی ماہیت بے نقاب ہو چکی ہے یہاں تک کہ وہ ادارے بھی جو دوسری عالمی جنگ کے بعد خود انہوں نے قائم کیے تھے، آج انہی نام نہاد عالمی نظم کے دعوے داروں کے ہاتھوں کمزور اور غیر معتبر ہو چکے ہیں۔

ہم اس امر پر زور دیتے ہیں کہ رہبرِ معظم حضرت امام خامنہ‌ای مقامِ معظم رہبری کی حکیمانہ قیادت کے زیرِ سایہ ایرانِ اسلامی کی عظیم اور تاریخی کشتی بین الاقوامی نظام کے طوفانی سمندر میں پورے اقتدار کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور یقیناً آزاد اقوام اور خودمختار ریاستیں اس کشتی کو عزت، استقلال اور عدل کی پناہ گاہ قرار پائیں گی۔۔۔۔۔۔۔

آخر میں ہم دنیا بھر کے تمام مسلمانوں، آزاد انسانوں اور خودمختار حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس متکبر اور آگ بھڑکانے والے فرد، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قانون شکن، دھمکی آمیز اور ہنجار شکن رویّوں کی مذمت کرتے ہوئے اس کی زیادتیوں اور قانون شکنی کے مقابلے میں قاطعانہ مؤقف اختیار کریں۔ نیز ہم بین الاقوامی عدالتوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی، دہشت گردی کی حمایت اور عالمی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے جرائم پر مقدمہ چلانے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔

وَسَیَعْلَمُ الَّذِینَ ظَلَمُوا أَیَّ مُنْقَلَبٍ یَنْقَلِبُونَ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha