حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے سولہویں عوامی عمار فلمی فیسٹیول کی سیکرٹری محترمہ مرضیہ ہاشمی نے امریکہ کی پالیسیوں کے بارے میں عالمی رویے میں تبدیلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ایک وقت تھا جب صرف جمہوریہ اسلامی ایران میں "مرگ بر امریکہ" کا نعرہ لگایا جاتا تھا لیکن آج یہ نعرہ پوری دنیا میں سنا جا رہا ہے اور یہاں تک کہ امریکہ کے اندر بھی اس کا پرچم جلایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: دنیا کے عوام غفلت کی نیند سے جاگ چکے ہیں اور سمجھ گئے ہیں کہ اصل ظالم کون ہے۔ آج یہاں تک کہ امریکی عوام بھی یہ سمجھتے ہیں کہ جب "مرگ بر امریکہ" کہا جاتا ہے تو اس سے مراد امریکی حکام کی ظالمانہ پالیسیاں ہیں۔ وہ پالیسیاں جو امپیریلسٹ نظریات کے تحت دوسری قوموں کو اپنا غلام بنانا چاہتی ہیں۔
محترمہ مرضیہ ہاشمی نے کہا: وہ جمہوریہ اسلامی ایران میں رہنے اور زندگی گزارنے پر فخر محسوس کرتی ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ میں جمہوریہ اسلامی ایران میں ہوں اور مجھے امید ہے کہ میں امریکہ کی تباہی اور حضرت ولی عصر (عج) کے ظہور کی گواہ بنوں گی۔
سولہویں عوامی عمار فلمی فیسٹیول کی سیکرٹری نے امریکی صدر کی جانب سے رہبر معظم انقلاب کے خلاف گستاخانہ اور بے ہودہ باتوں کے جواب میں کہا: ٹرمپ نے بکواس کی ہے۔ اس کی گفتگو کثافت سے بھری ہے اور اسے اپنے آپ کو رہبر معظم کے بارے میں بات کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔









آپ کا تبصرہ