پیر 26 جنوری 2026 - 07:21
آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای ہماری ریڈ لائن اور حیاتی لکیر ہیں

حوزہ / انجمن علماء اہل بیت ترکی، استنبول نے اپنے ایک اعلامیہ میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بارے میں امریکی صدر کی دھمکیوں اور پست گفتگو کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن علماء اہل بیت ترکی، استنبول نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بارے میں امریکی صدر کی پست گفتگو کی مذمت میں اعلامیہ جاری کیا ہے۔ جس کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ

آج انسانیت اور بالخصوص عالم اسلام اپنے تاریخ کے نازک ترین موڑ سے گزر رہا ہے۔ حق و باطل کے درمیان سرحدیں مشرق وسطیٰ سے آگے بڑھ کر پوری دنیا میں کھل کر رہ گئی ہیں اور دو محاذ ایک دوسرے کے مقابل صف آرا ہو گئے ہیں۔

ہر عقل و ضمیر رکھنے والے پر یہ بات واضح ہے کہ ظلم و استکبار کا پرچم شیطانِ بزرگ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد، غاصب صہیونی حکومت کے ہاتھوں میں ہے۔ دوسری طرف عظیم الشان مقاومتی محاذ ، حکیمانہ قیادت امام خامنہ ای کی رہنمائی میں حق کے پیشرو کی حیثیت سے عدل و انصاف کے قیام اور مظلوموں کی رہائی کے لیے میدان میں آ گیا ہے۔

اس فیصلہ کن دور میں ظالموں کے مقابلے میں ڈٹ جانا اور مظلوموں کی مدد کرنا تمام دنیا کے آزاد لوگوں کے لیے ایک شرعی اور انسانی فریضہ ہے۔

ہم اس اعلامیہ کے ذریعے ایک بار پھر اعلان کرتے ہیں کہ فلسطین سے یمن تک، لبنان و شام سے میانمار اور وینزویلا تک، ہم دنیا کے مظلوموں کے حامی و مددگار رہیں گے۔

ہم استکباری طاقتوں کو واضح طور پر خبردار کرتے ہیں کہ اسلامی مقدسات اور رہبری دینی و ولایت، جس کے آج علمبردار حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای ہیں، ہماری ریڈ لائن اور حیاتی لکیر ہے۔ اگر مستکبرین اپنی بقا کے بارے میں ذرا سی بھی فکر رکھتے ہیں تو ان پر حملہ وغیرہ کی سوچ بھی اپنے ذہن سے نکال دیں ورنہ وہ (امتِ مسلمہ کے) مقدس خشم و غضب کے طوفان کا سامنا کریں گے جس کے نتیجے میں ان کے لیے تباہ کن اور ناقابل تصور نتائج برآمد ہوں گے۔

ہم خداوند متعال کے حضور محاذ حق کی حتمی فتح اور امت اسلامی کے درمیان اتحاد و وحدت کی دعا کرتے ہیں۔

انجمن علماء اہل بیت ترکی، استنبول

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha