ہفتہ 24 جنوری 2026 - 13:52
ٹرمپ کی دھمکی مسترد، پاکستانی عوام کا رہبر انقلاب امام خامنہ ای سے تجدید عہد وفا، رپورٹ

حوزہ/ پروفیسرز اینڈ انٹلیکچولز فورم پاکستان اور مکتب امام زمانہ (عج) کے زیر اہتمام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی کراچی میں عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علما، دانشوروں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پیغامِ کربلا پر روشنی ڈالی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پروفیسرز اینڈ انٹلیکچولز فورم پاکستان اور مکتب امام زمانہ (عج) کے زیر اہتمام عظیم الشان ’سفر امام حسینؑ و تجدید عہد وفا‘ کانفرنس کا انعقاد بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی کراچی میں کیا گیا۔ کانفرنس سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی، مذہبی اسکالر خانم فاطمہ سبزواری، مولانا ڈاکٹر عقیل موسی، سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر منور عباس، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے رہنما مولانا حیات عباس نجفی، مولانا محمد حسین و دیگر نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں معروف شاعرہ خانم معصومہ شیرازی نے رہبر مسلمین جہان آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے متعلق خصوصی انقلابی کلام پیش کیا۔

مکمل تصاویر دیکھیں:

سفرِ امام حسینؑ و تجدیدِ عہدِ وفا کانفرنس؛ پاکستانی عوام کا رہبرِ انقلاب اسلامی امام خامنہ ای سے تجدیدِ عہدِ وفا

کانفرنس میں معروف منقبت و نوحہ خواں شاہد علی بلتستانی، احمد رضا ناصری، محمد علی موشی و دیگر نے ترانہ شہادت پیش کئے۔ اس موقع پر خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے خصوصی شرکت اور کانفرنس کے انعقاد کو سراہا۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض قنبر رضوی نے انجام دیئے۔ کانفرنس میں مرد و خواتین، طلبہ و طالبات اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے امام سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کرتے ہوئے دستخطی مہم میں بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر بچوں کیلئے مصوری، پینٹنگ، پزلز و دیگر دلچسپ سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں بچوں نے نہایت ہی دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا۔

ٹرمپ کی دھمکی مسترد، پاکستانی عوام کا رہبر انقلاب امام خامنہ ای سے تجدید عہد وفا، رپورٹ

ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حسینیؑ کارروان آج بھی باطل کے سامنے ڈٹا ہوا ہے، کل سیدنا امام حسین علیہ السلام رہنمائی فرما رہے تھے، آج علیؑ کا بیٹا امام خامنہ ای موجود ہے، جو عالمی طاغوت و باطل کو چیلنج کر رہا ہے، جب ٹرمپ کی آواز پر دنیا خاموش ہو جاتی ہے تو امام خامنہ ای کی صدا بلند ہوتی ہے تو پوری دنیا میں اہل حریت کو جذبہ دیکر کھڑا کر دیتی ہے اور باطل و طاغوت کی بازی پلٹ جاتی ہے، ان شاء اللہ ایران کا انقلاب اسلامی پوری دنیا میں حق کی فتح کے اوپر منتج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فرانس، جرمنی و دیگر مغربی ممالک جو اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں بدترین نسل کشی پر تو خاموش رہتے ہیں لیکن ایران میں مساجد، مزارات کو آگ لگانے، عوامی و سرکاری املاک کو جلانے، شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو بموں اور فائرنگ کرکے شہید کرنے والے فسادیوں کے تحفظ کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رہبر معظم امام خامنہ ای نے ایک اشارہ کیا تو ناصرف ایران بلکہ پاکستان سے بھی کروڑوں نوجوان جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ انقلاب اسلامی ایران کی حرارت و گرمی اور امام خامنہ ای کی فکر ساری دنیا میں طاغوت و باطل کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہے، ان شاء اللہ فتح غلامانِ مصطفیٰؐ کا نصیب اور شکست امریکا، اسرائیل و شیطان کے یاروں کا مقدر ہوگی۔

ٹرمپ کی دھمکی مسترد، پاکستانی عوام کا رہبر انقلاب امام خامنہ ای سے تجدید عہد وفا، رپورٹ

علامہ سید ناظر عباس تقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا میں نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ کی مقاومت کی تحریک جاری و ساری ہے، جس نے ہمیں جینے اور مرنے کا مقاومتی سلیقہ سکھایا، مقاومت کی تحریک تا ظہور امام مہدی (عج) جاری رہے گی، آج بھی یہ حسینیؑ مہدویؑ مقاومتی تحریک رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی رہبریت میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہادتوں سے اگر مقاومتی تحریک ختم ہون ہوتی تو کربلا میں حسینیؑ مقاومتی تحریک ختم ہو چکی ہوتی، لیکن کربلائی مقاومت ناصرف زندہ ہے بلکہ دشمن کو شکست دیتے ہوئے ظہور امام زمان (عج) کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کو دشمن کے پروپیگنڈے سے متاثر ہونے کے بجائے مقاومتی تحریک کی حقیقت کو سمجھنا چاہیئے، دشمن کے مقابل جاری مقاومتی تحریک کو مقاومت کربلا نے راہ دکھائی ہے۔

ٹرمپ کی دھمکی مسترد، پاکستانی عوام کا رہبر انقلاب امام خامنہ ای سے تجدید عہد وفا، رپورٹ

علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ میڈیا کو رہبر مسلمین جہان امام خامنہ ای کے خلاف پروپیگنڈے کا حصہ بننے کے بجائے فکر خامنہ ای کا حامل بنتے ہوئے دشمن کے مقابل اپنی حقیقی ذمہ داری انجام دینی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ سید علی خامنہ ای حیدرؑ کرار، غیر فرار کا بیٹا ہے، ہمیشہ میدان میں ڈٹا تھا، ہے اور رہے گا، دنیا نے دیکھا کہ ایرانی دفاعی حملے کے موقع پر ہر خاص و عام صہیونی اسرائیلی بنکر میں چھپا بیٹھا تھا، جبکہ اسوقت علیؑ کا بیٹا سید علی خامنہ ای برسر میدان لاکھوں افراد کیلئے نماز جمعہ کی جماعت کرا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ برادر اسلامی پڑوسی ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں زبان درازی کرنے والے فرقہ پرست تکفیری عناصر کو لگام ڈالے۔

ٹرمپ کی دھمکی مسترد، پاکستانی عوام کا رہبر انقلاب امام خامنہ ای سے تجدید عہد وفا، رپورٹ

خانم فاطمہ سبزواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حق، عدالت و راہ راست کیلئے ظہور امام زمانہ (عج) کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی، حق کے پہچان کے بعد ہمیں حق کے راستے پر چلنا بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت علیؑ و زہراءؑ کا بیٹا سید علی خامنہ ای دشمن کی نگاہ میں کھٹک رہا ہے، اگر ہم امام حسینؑ سے عہد پر باقی ہیں تو آج سید علی خامنہ ای کی رہبریت کی چھتری تلے جمع ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں ہی دشمن کو کھٹکتے ہیں، دشمن کی نظر میں ایران کے بعد پاکستان کی باری ہے، عالم اسلام کو دونوں ممالک کا دفاع کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور میڈیا کو دشمن کے مقابل حسینی کردار ادا کرنا چاہیئے۔

ٹرمپ کی دھمکی مسترد، پاکستانی عوام کا رہبر انقلاب امام خامنہ ای سے تجدید عہد وفا، رپورٹ

مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم کی نگاہ میں جو کارروان فقط اور فقط خدا کیلئے میدان عمل میں نکلتا ہے، آج کے زمانے میں اس کارروان کی رہنمائی رہبر معظم سید علی خامنہ ای کر رہے ہیں، آج ولی امر مسلمین امام خامنہ ای کے کارروان کا ساتھ نہ دینے والا پیچھے رہ جائیگا، جو سراسر خسارے کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جو شہادتوں کی داستان رقم ہو رہی ہے، آج جو دین دوبارہ زندہ ہو رہا ہے، یہ نواسہ رسولؐ امام حسینؑ کی کربلائی مقاومتی تحریک کا نتیجہ ہے۔ پروفیسر منور عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ظالم و باطل کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑا رہا جائے، جو مقاومتی سفر کربلا سے شروع ہوا وہ آج بھی جاری و ساری ہے، ان شاء اللہ یہ سفر ظہور امام زمانہ (عج) سے متصل ہوگا۔

ٹرمپ کی دھمکی مسترد، پاکستانی عوام کا رہبر انقلاب امام خامنہ ای سے تجدید عہد وفا، رپورٹ

پروفیسر منور عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پاکستانی رہبر معظم سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کرتے ہوئے امریکا، اسرائیل، ضدِ انقلاب فسادی اور منافقین پر واضح کر دیں کہ ہم امام زمانہ امام مہدی (عج) کے نائب سید علی خامنہ ای سے عشق کرتے ہیں، اگر یہ تمام دشمن نائب امام سید علی خامنہ ای کو للکارتا ہے، تو وہ یہ نہ سمجھے کہ وہ فقط ایرانی قوم کو للکار رہا ہے، بلکہ اسے جان لینا چاہیئے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان رہبر معظم کے ایک اشارے پر جان دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقام معظم رہبری سے عشق کا تقاضا ہے کہ انتظار کے بجائے میدان عمل میں وارد ہو کر رہبر معظم سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کرتے ہوئے انکے خط پر عمل پیرا ہوں۔

ٹرمپ کی دھمکی مسترد، پاکستانی عوام کا رہبر انقلاب امام خامنہ ای سے تجدید عہد وفا، رپورٹ

مولانا حیات عباس نجفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس سید علی خامنہ ای کا بیٹا سید حسن نصراللہ میدان کو نہیں چھوڑ سکتا، وہ سید علی خامنہ ای بھی ہمیشہ میدان میں تھے، ہیں اور رہینگے، ہم مولا حسینؑ کے بیٹے سید علی خامنہ ای سے عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ اپنی جانیں، اولاد، مال کو علی خامنہ ای پر قربان کرتے رہینگے۔ کانفرنس کے آخر میں کثیر تعداد میں موجود کمسن معصوم بچے بچیوں نے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سعید طالبی نیا کے ہمراہ ولی امر مسلمین جہان حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد وفا کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha