۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر/ دیدار دبیر علمی پنجمین کنگره جهانی امام رضا (ع) با آیت الله اعرافی

حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: لوگوں کے حرم مطہر امام رضا (ع) کی زیارت کرنے اور اور ان کے حرم میں آنے جانے کے انفراسٹرکچر کو مضبوط اور آسان بنانے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، آیت اللہ علی رضا اعرافی نے پانچویں حضرت رضا علیہ السلام عالمی کانگریس کے علمی سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین سید سعید رضا عاملی سے ملاقات کے دوران امام رضا علیہ السلام کے ایران آمد کا ذکر کرتے ہوئے کہا: مرو میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی دو سالہ موجودگی امامت اور شیعیت کی تاریخ میں ایک منفرد اور بے مثال حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: امام رضا علیہ السلام کی ہجرت عرب ممالک اور دوسرے خطوں سے ائمہ معصومین علیہم السلام میں سے وہ واحد ہجرت تھی اور امام رضا علیہ السلام نے اس ہجرت سے اپنے زمانے کے خطرات کو فرصت اور مواقع میں بدل دیا۔

حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: امام رضا علیہ السلام کی زیارت بین الاقوامی سطح پر بہت زیادہ جذابیت رکھتی ہے۔ دنیا میں اس وقت بھی لاکھوں ایسے شیعہ افراد ہیں جو امام رضا علیہ السلام سے بے حد محبت کرتے ہیں لیکن انہوں نے ایک بار بھی آپ کی زیارت نہیں کی۔

انہوں نے کہا: اس کانگرس کو چاہئے کہ وہ لوگوں کے حرم مطہر امام رضا (ع) کی زیارت کرنے اور اور ان کے حرم میں آنے جانے کے انفراسٹرکچر کو مضبوط اور مزید آسان بنانے کوئی کسر باقی نہ اٹھا رکھے۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا: بعض بین الاقوامی علاقوں میں کئی میدانوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں۔ ان خطوں میں بوسنیا، سربیا اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک بھی ہیں جن پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیے اور ان کا خیال رکھنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Asif Zaidi PK 11:08 - 2023/11/24
    0 0
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اللھم صل اللہ محمد و آل محمد میں تبصرہ تو نہیں کررہا، گزارش کررہا ہوں کہ میں اس دفعہ آنے والے اربعین امام حسین ع پر ایران و عراق کی زیارات کے لیے بمع زوجہ آنا چاہوں تو کیا مکمل طور پر نہ سہی کُل خرچے میں آدھی رعایت مل سکے تو زیارات پر آنے کی ہماری مشکل آسان ہوجائے گی۔ منجانب: سید آصف حسین زیدی 2219357 333 92+ گلشن عباس سوسائٹی کراچی-سندھ، پاکستان