۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
حضور نماینده جامعه المصطفی در پژوهشکده زن و خانواده

حوزہ / پاکستان میں جامعة المصطفیٰ کے نمائندہ نے پاکستان میں ویمن اینڈ فیملی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے دورے کے دوران پاکستان کے مذہبی اور ثقافتی مراکز کے ساتھ خواتین اور خاندانی امور میں علمی اور تخصصی تعاملات کے قیام اور ان میں توسیع پر تاکید کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان میں جامعة المصطفیٰ العالمیہ کے نمائندہ حجت الاسلام و المسلمین محسن دادسرشت تہرانی نے ویمن اینڈ فیملی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی سربراہ سے ملاقات کے دوران اس انسٹی ٹیوٹ کے پاکستان کے دیگر مذہبی اور ثقافتی مراکز کے ساتھ خواتین اور خاندانی امور کے شعبہ میں علمی اور تخصصی تعاملات کو فروغ دینے اور پاکستان میں خواتین کے حوزات علمیہ، دیگر مذہبی اور مطالعاتی مراکز کے ساتھ تعاون پر تاکید کی۔

انہوں نے کہا: خواتین کے مطالعہ، خصوصی تعلیمی و تربیتی کورسز اور مختلف شعبوں میں مہارت اور تعلیمی ماہرین کے ساتھ کانفرنسز اور نشستوں کے انعقاد سمیت خواتین اور خاندان پر مرکوز امور کے میدان میں اس تحقیقی ادارے کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے آمادہ ہیں۔

ویمن اینڈ فیملی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین زیبائی نژاد نے بھی اس تحقیقی ادارے کے علمی اور تخصصی تعاون کے لیے آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا: پہلا قدم پاکستانی معاشرہ کی شناخت ہے کہ جس کو اچھی طرح سمجھنا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم بھی آپ کے بیان شدہ پاکستان کے مذہبی اور علمی مراکز کے ساتھ ہر قسم کے تخصصی اور علمی تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات میں حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی شعبہ میں ایشیا و بحرالکاہل کے مدیر حجت الاسلام و المسلمین امیرخانی نے بھی حوزہ علمیہ کے علمی اور تخصصی مراکز کی صلاحیتوں بالخصوص تعلیم و تحقیق کے میدان میں ان سے بھرپور استفادہ کرنے سمیت ان مراکز کے ساتھ ارتباط اور بہتر تعامل پر تاکید کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .