حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے شعبہ ادیان و مذاہب اور بین الاقوامی روابط کے تعاون سے دوسرا بین المذاہب ویبینار منعقد کیا گیا، جس میں ایران اور ویٹیکن کے علمی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
یہ ویبینار ایران کے سفارت خانے ویٹیکن، امام خمینی تعلیمی و تحقیقی ادارے اور جامعۃ الزہرا کے اشتراک سے منعقد ہوا۔ اس نشست میں حوزہ علمیہ قم کے علماء کے ساتھ اٹلی اور ویٹیکن کے دانشور بھی شامل ہوئے۔
ویبینار کا موضوع "عالمی انصاف کے قیام میں مذہبی رہنماؤں اور مفکرین کا کردار" تھا، جس پر مقررین نے اپنے خیالات پیش کیے۔
اس موقع پر اٹلی کے پروفیسر آندریا بیزوزرو، حجۃ الاسلام ڈاکٹر علی مصباح، ڈاکٹر کیارا فرو اور ڈاکٹر معصومہ اسماعیلی نے خطاب کیا اور اس بات پر زور دیا کہ دنیا میں انصاف کے قیام کے لیے مذاہب کے درمیان تعاون ضروری ہے۔










آپ کا تبصرہ