حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ شہر خارگ ایران حجت الاسلام محمود کارگر نے محرم الحرام کی مناسبت سے تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سید الشہداء علیہ السلام تقویٰ کا اعلیٰ مصداق ہیں اور جس کا امام حسین علیہ السّلام سے رابطہ برقرار ہو جائے تو اس سے بھی تقویٰ کا رنگ اور خوشبو آئے گی، لہٰذا عزاداری میں شرکت تقویٰ کا مصداق ہے۔
انہوں نے تقویٰ کو امام حسین علیہ السّلام کے اصحاب کی اہم ترین خصوصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عاشورائی اصحاب تقویٰ کے اعلیٰ ترین درجے پر فائز ہونے کی وجہ سے شہادت کے عظیم درجے پر فائز ہوئے اور ولایت کے چشمے سے سیراب ہوئے۔ امام حسین علیہ السّلام کے اصحاب، دنیا میں سعادت کی انتہا کو شہادت جانتے ہیں اور شہادت ایک ایسا رزق ہے جسے خداوند عالم اپنے خاص اولیاء کو عطا فرماتا ہے۔
آخر میں انہوں نے انقلابِ اسلامی کے شہداء اور شہدائے مقاومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں شہدائے کربلا کا ہم رزم قرار دیا۔