۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
قران

حوزہ / آستان قدس رضوی کے قرآنی امور کے بوتھ کے مدیر نے بین الاقوامی قرآنی نمائش میں "مجھے قرآن سے محبت ہے" کے عنوان سے پروجیکٹ کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی تہران سے نامہ نگار کے مطابق، بین الاقوامی قرآنی نمائش میں آستان قدس رضوی کے قرآنی امور کے بوتھ کے مدیر جمال مقیمی نے کہا: آستان قدس رضوی حرم کے اندر اور باہر قرآنی مسابقات کی انجام دہی سمیت مختلف قرآنی پروگرامز اور سرگرمیوں کا انعقاد کرتا ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی قرآنی نمائش میں "مجھے قرآن سے محبت ہے" نامی قرآنی منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: یہ منصوبہ آستان قدس رضوی کے مرکز قرآن کریم، اعتاب مقدسہ اور بقاع متبرکہ کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد قرآن خوانی میں وسعت اور تلاوت قرآن کی تعلیم اور نماز کی درستگی اور قرآن کریم میں تفکر و تدبر کا فروغ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .