حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فلم ساز "مسعود بخشی" کی بنانے والی فلم "یلدا" کے اسکرین پلے کو بلغاریہ کے عالمی فلم میلے صوفیہ میں سب سے بہترین ایوارڈ سے نوازا گیا۔
24 ویں صوفیہ بین الاقوامی فلمی میلے کی جیوری کے سربراہ نامور برطانوی ہدایتکار "پیٹر وبر" نے اس میلے کے بہترین ایوارڈ کو ایرانی یلدا نامی فلم کے اسکرین پلے لکھنے والے مسعود بخشی کو پیش کیا۔
صوفیہ کے بین الاقوامی میلے کا 19 سے 25 جون تک آن لائن طور پر انعقاد کیا جاتا ہے۔
مسعود بخشی کی فلم یلدا کو اس سے پہلے امریکہ اور جرمنی عالمی میلے میں شاندار پذیرائی ملی تھی۔
یہ فلم ایک نوجوان خاتون کی کہانی پر مبنی ہے جسے اپنے شوہر کے قتل کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی ہے اور یلدا کی رات اسے ایک براہ راست ٹیلی ویژن پروگرام کے اسٹوڈیو میں لایا گیا تھا تاکہ مقتول کی اکلوتی بچی کے ذریعہ معافی دی جائے گا مگر پردے کے پیچھے ہونے والے واقعات نے فیصلہ سنانے کے لئے دونوں نوجوان خواتین کو شدید پریشانی میں ڈال دیا۔