۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
وزارت دفاع

حوزہ/ ایران کے مرکزی اور تاریخی شہر اصفہان میں واقع وزارت دفاع کے ایک مرکز پر حملے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ شب مقامی وقت کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے ایران کے شہر اصفہان میں وزارت دفاع کی ایک فوجی تنصیب پر حملے کی کوشش کی گئی جس میں تین اسمال ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔

وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق ان میں سے ایک کو فضا میں دفاعی سسٹم نے مار گرایا جبکہ دو دیگر ایئر ڈیفنس یونٹ کے دفاعی جال میں پھنسنے کے بعد پھٹ پڑے۔

ایران کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دھماکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور نہ ہی مرکز کی سرگرمیوں پر اسکا کوئی اثر پڑا ہے، تاہم ورکشاپ کی چھت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

وزارت دفاع کے بیان میں آیا ہے کہ اس قسم کے اندھا دھند حملوں اور گھناؤنے اقدامات سے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے عزم میں خلل آنے والا نہیں اور وہ پوری قوت، سنجیدگی اور استحکام کے ساتھ ملکی ترقی کی راہ آگے بڑھتی رہیں گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .