منگل 15 اپریل 2025 - 14:13
سرزمین مبارکپور پر پہلی بار ایک روزہ عظیم الشان حج تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے!

حوزہ /سر زمین مبارکپور پر پہلی بار شیعہ عازمین حج کے لئے اپنی نوعیت کی منفرد ورکشاپ بعنوان ایک روزہ حج تربیتی پر وگرام کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں حج کمیٹی آف انڈیا یا پرائیویٹ ٹور سے حج ۲۰۲۵ء پر جانے والوں کو فقہ جعفری کے مطابق احکام حج و عمرہ اور آداب زیارات وغیرہ پر مشتمل ضروری اور اہم دینی معلومات پیش کی جائیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سر زمین مبارکپور پر پہلی بار شیعہ عازمین حج کے لئے اپنی نوعیت کی منفرد ورکشاپ بعنوان ایک روزہ حج تربیتی پر وگرام کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں حج کمیٹی آف انڈیا یا پرائیویٹ ٹور سے حج ۲۰۲۵ء پر جانے والوں کو فقہ جعفری کے مطابق احکام حج و عمرہ اور آداب زیارات وغیرہ پر مشتمل ضروری اور اہم دینی معلومات پیش کی جائیں گی۔

سرزمین مبارکپور پر پہلی بار ایک روزہ عظیم الشان حج تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے!

بمقام :

مدرسہ باب العلم ،مبارکپور،ضلع اعظم گڑھ

بتاریخ :

۲۷؍اپریل ۲۰۲۵ء بروز اتوار

پہلی نششت:صبح ۹؍بجے سے ۱۲؍بجے دن تک( افتتاحیہ ،بیان عمرۂ تمتع و آداب زیارات مکہ و مدینہ)

دوسری نشست:۲؍بجے سے ۵؍بجے شام تک(بیان حج تمتع ،وقفہ سوال و جواب اور اختتامیہ )

معلم الحجاج: حجۃ الاسلام عالیجناب الحاج مولانا سید رضی حیدر رضوی صاحب قبلہ، جامعہ انوارالعلوم الہ آباد

مہمانانِ خصوصی: حجۃالاسلام عالیجناب الحاج مولانا ناظم علی صاحب قبلہ واعظ خیر آبادی، سربراہ جامعہ حیدریہ خیرآباد ضلع مئو حجۃ الاسلام عالیجناب الحاج مولانا مظاہر حسین صاحب قبلہ ،پرنسپل مدرسہ باب العلم مبارکپور حجۃ الاسلام عالیجناب الحاج مولانا عرفان عباس صاحب قبلہ، امام جمعہ شیعہ جامع مسجد شاہ محمد پور، مبارکپور محترمہ ام سلمیٰ صاحبہ، لکچرار باب العلم نسواں انٹر کالج مبارکپور

نظامت :حجۃ الاسلام عالیجناب الحاج مولانا ابن حسن صاحب قبلہ املوی واعظ،بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر ،املو مبارکپور

کنوینر:عالیجناب ا لحاج ماسٹر ساغر حسینی صاحب ،SHI))اسٹیٹ حج انسپکٹر برائے حج ۲۰۲۵ء

ً : عالیجناب الحاج ماسٹر قیصر رضا صاحب ،SHI))اسٹیٹ حج انسپکٹربرائے حج ۲۰۲۵ء

اپیل:نمبر۱۔حج ۲۰۲۵ ء کے لئے عازمین حج مردو خواتین سے بالخصوص شرکت اور استفادہ کی پرخلوص استدعاء ہے۔ نمبر ۲۔اپنے آنے کی اطلاع ان نمبروں پر ضرور دیں:

917007913459/9335972694

زیر اہتمام : خادم الحجاج مبارکپور و حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املو حسن منزل، محلہ محمود پورہ، املو،مبارکپور، ضلع اعظم گڑھ(یوپی) انڈیا

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha