اتوار 4 جنوری 2026 - 16:28
حضرت علی کی ذات صرف مسلمانوں کے لیے نہیں، بلکہ انسانوں کے لیے نمونۂ عمل، مولانا سید تہذیب الحسن رضوی

حوزہ/حضرت علی علیہ السّلام کی ولادت کے پرمسرت موقع پر انجمنِ جعفریہ رانچی کی جانب سے جشنِ مولود کعبہ کا انعقاد کیا گیا؛ جس کی صدارت مسجد جعفریہ رانچی کے امام و خطیب مولانا سید تہذیب الحسن رضوی نے کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رانچی/ حضرت علی علیہ السّلام کی ولادت کے پرمسرت موقع پر انجمنِ جعفریہ رانچی کی جانب سے جشنِ مولود کعبہ کا انعقاد کیا گیا؛ جس کی صدارت مسجد جعفریہ رانچی کے امام و خطیب مولانا سید تہذیب الحسن رضوی نے کی۔

جشنِ مولود کعبہ میں معروف شعرائے کرام نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

نظامت کے فرائض مولانا دانش حسین قمی اور نوجوان شاعر جناب سہیل سعید نے انجام دئیے۔

مسجد جعفریہ کے خطیب مولانا الحاج سید تہذیب الحسن رضوی کی جھار کھنڈ میں 25 سالہ دینی و سماجی خدمات کے اعتراف میں انہیں توصیفی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

حضرت علی کی ذات صرف مسلمانوں کے لیے نہیں، بلکہ انسانوں کے لیے نمونۂ عمل، مولانا سید تہذیب الحسن رضوی

مولانا الحاج سید تہذیب الحسن رضوی نے جشنِ مولود کعبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی کی ذات صرف مسلمانوں کے لیے نہیں، بلکہ انسانوں کے لیے نمونۂ عمل ہے۔ آپ نے پوری زندگی انسانیت کی بقاء کے لیے گزاری اور لوگوں کی تعلیم و تربیت پر زور دیتے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت علی نے فرمایا: جہالت غربت ہے، علم امیری ہے اور یہ ایسی دولت ہے جو خرچ کرنے سے بڑھتی ہے، کم نہیں ہوتی۔ آج ہر سماج کی ضرورت تعلیم ہے ۔تعلیم ہوگی تو سماج ترقی کرے گا۔ مولائے کائنات حضرت علی علیہ السّلام کا جشن اس لیے منانا چاہیے، تاکہ انسانیت کو بقاء ملے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha