اتوار 4 جنوری 2026 - 18:39
کراچی: جعفریہ الائنس کے تحت حضرت علی علیہ السلام کے یومِ ولادت پر مرکزی جشنِ مولودِ کعبہ کا انعقاد

حوزہ / جعفریہ الائنس پاکستان کے تحت نشتر پارک میں مولودِ کعبہ حضرت علی علیہ السلام کے یومِ ولادت کے موقع پر مرکزی جشنِ ولادتِ مولودِ کعبہ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس پاکستان کے تحت نشتر پارک میں مولودِ کعبہ حضرت علی علیہ السلام کے یومِ ولادت کے موقع پر مرکزی جشنِ ولادتِ مولودِ کعبہ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ جس میں علماء کرام، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور عاشقانِ اہلِ بیتؑ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حضرت علی علیہ السلام عالمِ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں، اگر آج عالمِ اسلام حضرت علیؑ کی علمی، فکری اور عملی تعلیمات کو اپنا لے تو امت مسلمہ ترقی اور سربلندی کی راہ پر گامزن ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا: رسولِ اکرم ﷺ کا فرمان “میں علم کا شہر ہوں اور علیؑ اس کا دروازہ ہیں”، آج بھی انسانیت کے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے۔

کراچی: جعفریہ الائنس کے تحت حضرت علی علیہ السلام کے یومِ ولادت پر مرکزی جشنِ مولودِ کعبہ کا انعقاد

سرپرستِ جعفریہ الائنس پاکستان علامہ سید رضی جعفر نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حضرت علی علیہ السلام صرف کسی ایک فرقے یا طبقے کے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے امام ہیں۔

انہوں نے کہا: مولائے کائناتؑ کی سیرت عدلِ اجتماعی، انسانی وقار، مساوات اور حق گوئی کا کامل نمونہ ہے۔ آج کے پُرفتن دور میں امتِ مسلمہ کو فرقہ واریت، نفرت اور تعصب سے نکل کر حضرت علیؑ کے اسوۂ عدل و وحدت کو اپنانا ہوگا۔

علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کہا: حضرت علیؑ کا طرزِ حکمرانی آج کے حکمرانوں کے لیے بہترین مثال ہے جہاں کمزور کو طاقتور کے برابر انصاف ملتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا: جشنِ ولادتِ مولودِ کعبہ اتحادِ بین المسلمین کا عملی مظہر ہے اور یہی پیغام جعفریہ الائنس پاکستان معاشرے میں عام کرنا چاہتا ہے کہ اہلِ بیتؑ کی محبت مسلمانوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہے، توڑنے کا نہیں۔

کراچی: جعفریہ الائنس کے تحت حضرت علی علیہ السلام کے یومِ ولادت پر مرکزی جشنِ مولودِ کعبہ کا انعقاد

قابل ذکر ہے کہ جشن کی اس تقریب سے صوبائی وزیر ریاض حسین شاہ، وقار مہدی، علامہ باقر حسین زیدی اور معروف عالمِ دین مولانا اصغر درس، سید شبر رضا، علامہ نثار قلندری نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے کہا: حضرت علیؑ کی زندگی علم، شجاعت، صبر اور خدمتِ خلق کا حسین امتزاج ہے اور نوجوان نسل کو سیرتِ علیؑ سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

کراچی: جعفریہ الائنس کے تحت حضرت علی علیہ السلام کے یومِ ولادت پر مرکزی جشنِ مولودِ کعبہ کا انعقاد

تقریب کے دوران منقبت خوانوں نے بارگاہِ مولائے کائناتؑ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے، جس سے نشتر پارک روحانی اور وجدانی کیفیت میں ڈوبا رہا۔ جشن کے اختتام پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا جسے شرکاء نے بھرپور انداز میں سراہا۔

مرکزی جشنِ ولادتِ مولودِ کعبہ کے موقع پر ملک و قوم کے لیے دعا کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ حضرت علی علیہ السلام کے پیغامِ عدل، امن اور وحدت کو معاشرے کے ہر طبقہ تک پہنچایا جائے گا۔

کراچی: جعفریہ الائنس کے تحت حضرت علی علیہ السلام کے یومِ ولادت پر مرکزی جشنِ مولودِ کعبہ کا انعقاد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha