۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آغا سید عابد حسین حسینی

حوزہ/ حجۃ الاسلام آغا سید عابد حسین حسینی نے کرناٹک کورٹ میں حجاب کے خلاف أئے فیصلہ پر کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ کی بنچ نے حجاب کے بارے میں اپنا فیصلہ قرآن کی صریح آیت کے خلاف سنایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مدیر اعلیٰ تبیان قرآنی ریسرچ انسٹچیوٹ حجۃ الاسلام آغا سید عابد حسین حسینی نے کرناٹک کورٹ میں حجاب کے خلاف أئے فیصلہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ کی بنچ نے حجاب کے بارے میں اپنا فیصلہ قرآن کی صریح آیت کے خلاف سنایا۔ حجاب نہ صرف ضروری ہے بلکہ ہماری خواتین کی عزت اور عفت بھی ہے۔ یہ موجودہ اور مستعفی مسلم وکلاء اور ججوں کے لیے آزمائش کی کڑی ہے انہیں اس کا مدلل جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خدا پیغمبر سے کہتا ہے:اور مومنات سے کہہ دیجئے کہ وہ بھی اپنی نگاہوں کو نیچا رکھیں اور اپنی عفت کی حفاظت کریں اور اپنی زینت کا اظہار نہ کریں علاوہ اس کے جو ازخود ظاہر ہے اور اپنے دوپٹہ کو اپنے گریبان پر رکھیں اور اپنی زینت کو اپنے باپ دادا،شوہر، شوہر کے باپ دادا،اپنی اولاد ,اور اپنے شوہر کی اولاد اپنے بھائی اور بھائیوں کی اولاد اور بہنوں کی اولاد اور اپنی عورتوں اور اپنے غلام اور کنیزوں اور ایسے تابع افراد جن میں عورت کی طرف سے کوئی خواہش نہیں رہ گئی ہے اور وہ بچےّ جو عورتوں کے پردہ کی بات سے کوئی سروکار نہیں رکھتے ہیں ان سب کے علاوہ کسی پر ظاہر نہ کریں اور خبردار اپنے پاؤں پٹک کر نہ چلیں کہ جس زینت کو چھپائے ہوئے ہیں اس کا اظہار ہوجائے اور صاحبانِ ایمان تم سب اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرتے رہو کہ شاید اسی طرح تمہیں فلاح اور نجات حاصل ہوجائے۔

وَقُل لِّلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا ۖ وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّ ۖ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ آبَائِهِنَّ أَوْ آبَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَائِهِنَّ أَوْ أَبْنَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي أَخَوَاتِهِنَّ أَوْ نِسَائِهِنَّ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُنَّ أَوِ التَّابِعِينَ غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ أَوِ الطِّفْلِ الَّذِينَ لَمْ يَظْهَرُوا عَلَىٰ عَوْرَاتِ النِّسَاءِ ۖ وَلَا يَضْرِبْنَ بِأَرْجُلِهِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِينَ مِن زِينَتِهِنَّ ۚ وَتُوبُوا إِلَى اللَّهِ جَمِيعًا أَيُّهَ الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .