۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا سید تقی رضا عابدی

حوزہ/ مولانا سید تقی رضا عابدی (تقی آغا) صدر ساوتھ انڈیا شیعہ علماء کونسل، دل کا دورہ پڑنے کے سبب حیدر آباد کے اپولو اسپتال آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین احمد عابدی قمی - ایران نے مولانا سید تقی رضا عابدی صدر ساوتھ انڈیا شیعہ علماء کونسل کی عیادت کیلئے فون کیا اور تمام تفصیلات حاصل کۓ۔

یاد رہے کہ استاد احمد عابدی قم کے سرکردہ علماۓ کرام میں آپ کا شمار کیا جاتا ہے اور آپ ایک منفرد عالم دین کے ساتھ ساتھ کئ کتب کے مصنف بھی ہیں۔ مولانا تقی رضا عابدی آیت اللہ احمد عابدی کے خاص شاگرد ہیں۔ استاد عابدی نے مولانا تقی رضا عابدی کی عیادت کرتے ہوئے فون پر مزاج پرسی کی اور مولانا کے حق میں دعاۓ صحت طلب کی۔

اسکے علاوہ بھی دنیا بھر سے مختلف لوگوں کی جانب سے مولانا سید تقی رضا عابدی کی صحت یابی کیلئے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے اور اراکین تنظیم جعفری حیدر آباد نے بالخصوص مومنین سے مولانا کے حق میں اور صحت کاملہ کیلۓ دعا کی گذارش کی۔

واضح رہے کہ مولانا سید تقی رضا عابدی (تقی آغا) صدر ساوتھ انڈیا شیعہ علماء کونسل، دل کا دورہ پڑنے کے سبب حیدر آباد کے اپولو اسپتال آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .