حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تاراگڑھ اجمیر میں قبلہ اول پر اسرائیلی ناجائز قبضے کے خلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں علماء کرام امام جمعہ مولانا نقی مھدی زیدی، مولانا مظفر حسین نقوی، مولانا شاہد حسین، مولانا نقی حسین نے اپنی تقاریر میں فلسطین کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں کرائیں اور یوم قدس کی اہمیت اور فلسطین کی موجودہ صورتحال سے عوام الناس کو آگاہ کیا۔
نظامت کے فرائض مولانا گلزار حسین جعفری نے انجام دئیے ۔ جلسہ میں مولانا رضی حیدر ، مولانا احمد رضا پیش نماز اہل سنت کے علاوہ جلسے میں شیعہ و اہل سنت کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔
آپ کا تبصرہ