بدھ 12 مارچ 2025 - 23:18
تاراگڑھ اجمیر راجستھان میں تفسیرِ قرآن، احکام، اخلاق اور عقائد کی کلاسوں کا اہتمام

حوزہ/تارا گڑھ اجمیر راجستھان میں رمضان المبارک کی پہلی سے آخر تک مختلف موضوعات پر علمائے کرام درس دے رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماہ رمضان المبارک میں حجۃالاسلام مولانا سید نقی مہدی زیدی صاحب اور حجۃالاسلام مولانا مظفر حسین صاحب کے ذریعے اول رمضان المبارک ١٤٤٦ تا ٣٠ رمضان المبارک ١٤٤٦ مدرسہ امامیہ جعفریہ میں تفسیر قرآن احکام اخلاق اور عقائد پر خصوصی کلاسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے؛ ان کلاسز کا مقصد لوگوں کو قرآن مجید کی گہرائیوں سے روبرو کروانا اور اسلامی شریعت کے احکام کو صحیح طریقے سے سمجھانا ہے اور عقائد کے ساتھ ساتھ مبتلا بہ مسائل کا بیان کرنا ہے۔

تاراگڑھ اجمیر راجستھان میں تفسیرِ قرآن، احکام، اخلاق اور عقائد کی کلاسوں کا اہتمام

ان کلاسوں میں بڑی تعداد میں جوان و نوجوان طلاب و طالبات شرکت کر رہے ہیں اور مولانا صاحب کے بیانات سے مستفید ہورہے ہیں۔

مولانا سید نقی مہدی صاحب نے قرآن کی آیتوں کی تفسیر کرتے ہوئے بتایا کہ اسلامی احکام صرف عبادت تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ زندگی کے ہر پہلو کو صحیح سمت میں لے جانے کا کی طرف ہدایت کرتے ہیں۔

انہوں نے اسلامی قانون روز مرہ کی زندگی میں شریعت کے قوانین اور رمضان کے مخصوص فضائل پر بھی سیر حاصل گفتگو کی۔

کلاس کے دوران موجود لوگوں نے مولانا صاحب سے اپنے سوال پوچھے اور اسلامی طریقہ زندگی سے متعلق اہم مسائل پر ہدایت حاصل کی۔

تاراگڑھ اجمیر راجستھان میں تفسیرِ قرآن، احکام، اخلاق اور عقائد کی کلاسوں کا اہتمام

حجۃ الاسلام مولانا سید نقی مہدی زیدی صاحب نے سبھی موجود لوگوں سے رمضان کے اس مبارک اور بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے اور قرآن کو سمجھنے پر زور دیا اس طرح کی کلاسوں کے ذریعے سماج میں اسلامی تعلیمات کو صحیح ڈھنگ سے پھیلانے اور لوگوں کو قران اور سنت کے حساب سے زندگی گزارنے کی کا سبق دیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ امام جمعہ تاراگڑھ مولانا نقی مہدی زیدی کے ذریعے مسجد پنجتنی میں نماز مغربین سے قبل قرآن خوانی اور ماہ مبارک رمضان کی مخصوص دعاؤں کے جلسات کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں مومنین شرکت فرما رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha