۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
شیخ محمد الموعد سخنگوی شورای علمای فلسطین

حوزہ / علماء کونسل فلسطین کے ترجمان شیخ محمد الموعد نے ایک بیان میں، لبنان میں مزاحمتی محاذ کے قیام کی کوششوں پر امام موسی الصدر کا شکریہ ادا کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علماء کونسل فلسطین کے ترجمان شیخ محمد الموعد نے ایک بیان میں، لبنان میں مزاحمتی محاذ کے قیام کی کوششوں پر امام موسی الصدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی اس عظیم سیاسی اور مذہبی شخصیت نے لبنان میں ایک اہم کردار ادا کیا  اور اس کی کوششیں محرومی کے خاتمے کا سبب بنیں ، خاص طور پر لبنان کے جنوبی علاقوں میں محرومیاں ختم ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ امام موسی صدر نے اپنی تحریک کے قیام کے بعد سے ہی پورے لبنان میں مظلوموں اور محروموں کی خدمت کرنے کی کوشش کی ، قبائل کے تمام عہدیداروں اور ان کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور انہوں نے امام موسیٰ صدر کے تجربے اور اعلی اخلاق سے بھر پور استفادہ کیا۔

شیخ الموعد نے اس بیان کے ساتھ کہ لبنان میں مزاحمت کی پہلی بنیاد امام موسی صدر نے رکھی تھی ، مزید کہا کہ امام صدر کے لاپتہ ہونے  کے ایام کے موقع پر لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ، نبیہ بری نے اپنی تقریر میں ، فلسطینی مزاحمت اور محبت کو برقرار رکھنے میں امام صدر کے افکار کو زندہ رکھنے پر زور دیا۔

علماء کونسل فلسطین کے ترجمان نے کہا کہ امام موسیٰ صدر کے مکتب سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ مذہب اور فرقہ واریت سے ہٹ کر اپنے ملک میں ایک دوسرے کے ساتھ کس طرح سے پیار و محبت کا اظہار کرنا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .