۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
الشيخ الخطيب
اگر خدا کا لطف و کرم نہ ہوتا تو امریکی طیارے کا اقدام انسانی سانحہ میں تبدیل ہو سکتا تھا

حوزہ / شیخ علی الخطیب نے امریکی طیارے کی جانب سے ایران کے مسافر بردار جہاز کے لئے مزاحمت ایجاد کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا: اگر خدا کا لطف و کرم نہ ہوتا تو یہ اقدام بہت بڑے انسانی سانحہ میں تبدیل ہو سکتا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں مجلس اعلائے اسلامی شیعہ کے نائب صدر شیخ علی الخطیب نے امریکی طیارے کی جانب سے ایرانی مسافر بردار جہاز کے لئے مزاحمت ایجاد کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: اگر خدا کا لطف و کرم نہ ہوتا تو یہ اقدام ایک بہت بڑے انسانی سانحہ میں تبدیل ہو سکتا تھا۔ امریکی طیارے کا یہ اقدام شام کی حاکمیت کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور اس سے انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہوا ہے۔

شیخ علی الخطیب نے سلامتی کونسل، اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بے سابقہ امریکی جارحیت کی مذمت کریں۔

انہوں نے مزید کہا: امریکہ کا یہ اقدام اسرائیل کی جانب سے شام کی فضائی حدود کی حالیہ خلاف ورزیوں کا تسلسل ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے جرائم کبھی ختم ہونے والے نہیں ہیں۔ صرف مزاحمتی تحریکیں ان جرائم کا منہ توڑ جواب دے سکتی ہیں۔

انہوں نے آخر میں کہا: غاصب اسرائیل کے خلاف جنگ اس کے اور اس کے پشت پناہوں کے سامنے سرتسلیم خم کرنے سے کہیں بہتر ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .