۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
راهپیمایی روز قدس سوریه

حوزہ/شام میں"قدس نزدیک ہے"کے تحت بڑے پیمانے پر ، عوامی اور مذہبی شخصیات اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی موجودگی میں عالمی یوم قدس پر احتجاجی جلسوں کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دمشق میں"قدس نزدیک ہے"کے تحت بڑے پیمانے پر ،عوامی اور مذہبی شخصیات سمیت سوریہ اور فلسطین کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی موجودگی میں عالمی یوم قدس پر احتجاجی جلسوں کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ، احتجاجی جلسوں کے دوران مظاہرین نے مسجد اقصی کے پلے کارڈز اور مقاومت و مزاحمت کے گروپوں اور ملکوں کے پرچم اٹھائے ہوئے زبردست نعرہ بازی کی اور زور دیا کہ فلسطین اور قدس کی آزادی اور فلسطینیوں کے حقوق کیلئے مقاومت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

ریلی کے شرکاء نے ایک مشترکہ بیان میں یہ کہتے ہوئے کہ اسرائیل سے مقابلہ کرنے کا واحد راستہ تمام قسم کی مزاحمت و مقاومت ہے،قدس کی جغرافیائی اور یہودی آباد کاری کی پالیسی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ عالمی یوم قدس کا احیاء،اس کو فرزندان امت کے ضمیر و وجدان میں ایک زندہ و جاوید مسئلہ اور صہیونی دشمن کیلئے ایک اہم پیغام میں تبدیل کرے گا۔

مظاہرین نے صہیونی دشمن کے امریکی حکومت کے تعاون،خطے کی رجعت پسند قوتوں اور صدی کی ڈیل کے فریم ورک کے اندر تعلقات کو معمول پر لانے کے تمام اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران، شام اور مزاحمت و مقاومت کے محوروں کے ردعمل کی قدردانی  کی۔

عوامی فلسطینی حمایتی کمیٹی کے سربراہ صابر فلحوط نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےخطے میں امریکی صہیونیوں کی منصوبہ بندی کا سامنا کرنے کیلئے اتحاد و وحدت کا مطالبہ کیا اور مسئلہ فلسطین کے تحفظ پر زور دیا۔

دمشق میں یمنی سفیر عبداللہ علی صبری نے بھی اشارہ کیاکہ امت مقاومت کے استحکام کے پیش نظر ملت یمن اور شام کے امریکی صہیونیوں کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے کا عمل پہلے سے مضبوط ہو چکا ہے اور یہ قدس کی آزادی کو پہلے سے نزدیک کرنے کی ایک واضح دلیل ہے۔

دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے عہدیدار علی رضا آیتی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران مقاومت و مزاحمت کے منصفانہ مقاصد کے حصول تک مزاحمت و مقاومت کی پشت پناہی اور حمایت جاری رکھے گا ، مزید کہا کہ ایران اور اس کے اتحادیوں کے خلاف دشمن کی دھمکیاں، صہیونی دشمن کے مسائل کو حل نہیں کریں گی اور اسے سرنگوں ہونے سے نہیں بچائیں گی۔

تحریک فتح انتفاضہ کی سینٹرل کمیٹی کے سیکرٹری جنرل صغیر ابو حازم نے بھی عالمی یوم قدس کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم قدس کا احیاء اس لئے بھی ضروری ہے تاکہ قدس سمیت مقامات مقدسہ اور فلسطین آزادی پسند دنیا کے عظیم لوگوں کے ذہنوں میں،اس مقدس سرزمین کی آزادی،فلسطینی حکومت کی تشکیل اور اس مظلوم قوم کے حقوق کی واپسی تک زندہ رہ سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .