۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
شیخ خالد ملا رئیس جماعت علمای عراق

حوزہ / جماعت علماء عراق کے سربراہ نے کہا: حضرت امام خمینی (رحمۃ اللہ علیہ) نے یوم القدس کا اعلان کرکے مسئلہ فلسطین اور آزادی فلسطین کی امیدوں کو دوبارہ زندہ کیا.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت علماء عراق کے سربراہ شیخ خالد ملانے قدس شریف کے موضوع پر دوسرے بین الاقوامی ورچوئل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا: یوم القدس کے اعلان کا مقصد فلسطین کی امیدوں اور امنگوں کی جانب توجہ دلانا اور مظلوم فلسطینیوں که نجات تھا اور امام خمینی (رحمۃ اللہ علیہ) نے یوم القدس کا اعلان کرکے تمام امت اسلامی کو اپنا مخاطب قرار دینا چاہئے۔

جماعت علمائے عراق کے سربراہ نے مزید کہا: یوم القدس اس بات کی یاد دہانی کا دن ہے کہ ملت فلسطین کے حقوق کا احیاء کیا جائے اور اس کام کے لئے امت اسلامیہ کے درمیان اتحاد و وحدت ضروری ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .