۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
علامہ مرید حسین نقوی

حوزہ/ پاکستان کی سرزمین، مؤمنین کے لئے "کل ارض کربلا و کل یوم عاشورہ" کی مصداق بنی ہوئی ہے ایک بار پھر  شیعہ ہزارہ قتل عام جاری! 11 ہزارہ شیعہ مزدوروں کو بے دردی سے ذبح کرکے شہید کردیا گیا!۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہزارہ برادری کے گیارہ کارکن مزدوروں کے ساتھ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی پر حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کے مدیر محترم حجت الاسلام و المسلمین قبلہ سید مرید حسین نقوی صاحب، اساتذہ کرام اور انتظامیہ کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے غمزدہ متاثرین کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

انا للہ و انا الیہ راجعون رضا بقضاٸہ وتسلیما لامرہ 

میں کس کے ہاتھ پے اپنا لہو تلاش کروں
تمام شہر نے پہنے ہوئے ہیں دستانے

پاکستان کی سرزمین، مؤمنین کے لئے (کل ارض کربلا و کل یوم عاشورہ) کی مصداق بنی ہوئی ہے ایک بار پھر  شیعہ ہزارہ قتل عام جاری!
11 ہزارہ شیعہ مزدوروں کو بے دردی سے ذبح کرکے شہید کردیا گیا!

مچھ کوئلہ مزدور کیمپ میں رات کہ تاریکی میں جب مزدور کام کی تھکن کے بعد کیمپ میں سو رہے تھے دہشتگردوں  نے ۱۱ شیعہ ہزارہ مزدوروں کو رسیوں سے باندھ کر ذبح کر کے شہید کردیا۔

ہم اس درد ناک سانحہ پر حکومت پاکستان کے اداروں بلاخص عدلیہ، فوج اور وزیراعظم پاکستان سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ شہداء کوئٹہ کے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے ہماری اس اپیل کو ادارے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، شہداء کوئٹہ کی شہادت پر ہم انکے خانوادہ محترم، علماء کرام، اور بلاخص امام زمانہ (عج) کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں۔

اور دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت چہاردہ معصومین (ع) کے صدقے میں شھداء کوئٹہ کو جوار سید الشھد (ع) میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے صغیرہ و کبیرہ گناھوں کو معاف فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ شھداء کوئٹہ کی بلندی درجات کے لیے سورہ فاتحہ پڑھ کر شھداء کی روح کو شاد فرمائیں۔

منجانب حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .