۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: دور حاضر کی سائنسی تحقیقات اور عصری علوم کا ارتقاءامام جعفر صادق ؑکا مرہون منت ہے،آپ کے علوم، کردار، سیرت پر عمل پیرا اور ان سے مخلصانہ استفادہ کرے تو ایک بار پھر دنیا میں علم کا غلبہ ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان نے 25 شوال المکرم حضرت امام جعفر صادق ؑکے یوم شہادت مناسبت سے پیغام میں کہا ہے کہ آپ ؑ کے بتائے ہوئے اصول آج بھی تمام مسالک اور مکاتب فکر کے لیے رہنماءحیثیت رکھتے ہیں کیونکہ آپ کے علوم سے ہر علم دوست اور شعور کے حامل انسان نے استفادہ کیا۔

علامہ سید ساجد نقوی کا مزید کہنا ہے کہ آپ ؑ نے اپنے والد گرامی قدر حضرت امام محمد باقر ؑ سے حصول علم اور کسب فیض کیا اور پیغمبر گرامی قدرکے عطا کردہ علوم سے آگاہی و آشنائی حاصل کی یہی وجہ ہے کہ آپ نے اپنے دور میں علم کا دعویٰ کرنے والے ہر شخص کو لاجواب کیا اور اسلام کے حوالے سے پھیلائی گئی تمام غلط فہمیوں کو اپنے علم کی بنیاد پر دور کیا۔ آپ ؑ کے شاگردوں میں ایسی شخصیات شامل تھیں جنہوں نے اپنے دور میں مختلف شعبہ علوم میں تخلیقی کارنامے سرانجام دیئے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ دور حاضر کی سائنسی تحقیقات اور عصری علوم کا ارتقاءامام جعفر صادق ؑکا مرہون منت ہے ،انسان اگر حضرت امام جعفر صادق ؑ کے علوم، کردار، سیرت اور اصولوں کا مطالعہ ، ان پر عمل پیرا اور ان سے مخلصانہ استفادہ کرے تو ایک بار پھر دنیا میں علم کا غلبہ ہوگا اور جہالت کا خاتمہ ہوگا جس سے انسانیت کو درپیش تمام مسائل حل ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .