حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر ارومیہ کے اہل سنت امام جمعہ مولوی مامد کلشی نژاد نے "12 روزه دفاع مقدس" کے موضوع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: تاریخ بھر میں استعمار نے یہ کوشش کی کہ اسلام کو سر نہ اٹھانے دے لیکن اسلام نے اپنا راستہ جاری رکھا اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد یہ دشمنی بڑھ گئی تاہم اقوام اور ادیان کے اتحاد نے دشمن کے تمام منصوبے ناکام بنا دیے۔
انہوں نے کہا: رہبر معظم انقلاب نے اپنی بصیرت سے علماء اسلام کو وحدت کے لیے متحد کیا اور دشمن کے بنائے ہوئے تکفیری اور انتہا پسند گروہوں کے مقابل کھڑے ہوئے۔ اپنی سازشوں کی ناکامی کے بعد دشمن نے قومی مسائل کو ہوا دینے کی کوشش کی اور مختلف مقامات پر اپنے کئی پالتو افراد اور جماعتوں کو فعال کیا تاکہ قومی اور فرقہ وارانہ مسائل کھڑے کیے جائیں۔ ان کا خیال تھا کہ ایران اپنی کمزور ترین حالت میں ہے۔
امام جمعہ اہل سنت ارومیہ نے مزید کہا: دشمن سمجھ رہا تھا کہ وہ ایران کے نظام کی سرحدوں کو توڑ کر اور سماجی تناؤ پیدا کرکے، قومی و مذہبی اختلافات پر سوار ہوکر اپنے مقصد کو حاصل کر لے گا لیکن وہ مکمل طور پر ناکام ہوئے اور ان کے تمام سیاسی اور عالمی حسابات بکھر گئے۔









آپ کا تبصرہ