۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
انقلاب اسلام ایران کی 42ویں سالگرہ

انقلاب اسلامی ایران کی 42ویں جشن سالگرہ کی مناسبت سے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام محبوب ملت ہال حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میر گنڈ بڈگام میں ایک پر وقار سمینار بعنوان "انقلاب اسلامی اور ہم” کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی ایران کی 42ویں جشن سالگرہ کی مناسبت سے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام محبوب ملت ہال حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میر گنڈ بڈگام میں ایک پر وقار سمینار بعنوان "انقلاب اسلامی اور ہم” کا انعقاد کیا گیا۔ سمینار کی صدارت انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کی سمینار میں متعدد علمائے دین دانشوروں اور مفکروں نے موضوع کی مناسبت سے اظہار خیال کیا آغا صاحب نے انقلاب اسلامی ایران کو عصر حاضر کا کامیاب ترین اور ولولہ انگیز انقلاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس انقلاب نے نہ صرف ایران میں شہنشائی آمریت کا خاتمہ کرکے ایرانی قوم کو ذلت و رسوائی کی دلدل سے باہر نکال کر عزت و سربلندی کے اعلیٰ مقام پر فائز کیا بلکہ دنیا کے مختلف خطوں میں مسلمانوں اور مظلوم اقوام کی انسانی و دینی غیرت کو سر تازگی عطا کی۔

مقررین نے کہا کہ کسی بھی انقلاب کی حفاظت انقلاب برپا کرنے سے زیادہ دشوار تر معاملہ ہے دنیا کے بیشتر انقلابات صرف اسی وجہ سے زیادہ دیر تک اپنا وجود قائم نہ رکھ سکے کیوں کہ قومیں اور قیادتیں انقلابات کی حفاظت کے تقاضے پورا نہ کرسکے انقلاب اسلامی ایران دنیا کا واحد انقلاب ہے جس کے رونما ہوتے ہی دشمن قوتوں نے اس خاتمے کے لئے پوری دنیا میں محاذ کھولے ایران پر سات سالہ جنگ مسلط کردی گئی اور ذلت آمیز شکست کے بعد بدترین اقتصادی پابندیاں عائد کردی گیں لیکن ایرانی قوم اور قیادت کے آہمی حوصلوں نے انقلاب اسلامی پر کوئی آنچ آنے نہیں دی۔

انقلاب اسلامی ایران کی شاندار کامیابی کو بانی انقلاب حضرت امام خمینیؒ کی الہامی قیادت،قوت و غیرت ایمانی اور قائدانہ صلاحتوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ امام راحل نے ایران میں نظام ولایت فقی کا قیام عمل میں لاکر نہ صرف اس انقلاب کو لازوال بنایا بلکہ دنیاے مسلمین کو وحدت ملت کی ناگزیر ضرورت کا احساس دلاتے ہوئے عملی طور پر قیادت و حکومت کا وہی تصور اور نذریہ پیش کیا جس کے رہنما خطوط قرآن و سنت میں واضع کئے گئے ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خامنائی کی صحت و سلامتی کی دعا کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ رہبر معظم کا جرات کردار،تدبیر و تدبر اور خلوص و دور اندیشی انقلاب اسلامی کی آن بان اور شان کا منفرد پہلو ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .