حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اتحاد فورم بلتستان کی جانب سے انقلاب اسلامی ایران کی 42 ویں سالگرہ کی مناسبت سے حسینی مسجد سکردو میں ایک عظیم الشان جشن انعقاد کیا گیا۔ اس جشن سے شیخ عارف، شیخ ذوالفقارعلی انصاری اور آغا علی رضوی نے خطاب کیا۔ علامہ عارف تائبی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ امام راحل خدا پر توکل اور ایمان کامل رکھتے تھے لہذا خدا نے بھی ان کی مدد کی اور یہ انقلاب کامیاب ہوا۔
علامہ ذوالففار علی انصاری نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ خدا وند متعال قرآن میں فرماتا ہے وہ لوگ جنہوں نے کہا کہ میرا پرودگار خدا ہے اور اس بات پر استقامت کی تو خدا ان لوگوں پر ملائکہ نازل کرتا ہے اور ان کو جنت کی بشارت دیتا ہے ۔یقینا حضرت امام خمینی اس آیت کے مصادیق میں سے ایک مصداق تھے۔خدا پر ایمان لانے کے بعد خداوند عالم کی قدرت کے مقابلے میں کسی کو بھی خاطر میں نہیں لاتے تھے اور بڑی سے بڑی طاقت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے تھے۔ اس انقلاب کی خصوصیات میں سے ایک دینی مرجع کا قیادت کرنا تھا ۔
اور دوسری خصوصیت اس انقلاب کا اسلامی ہونا تھا ۔
امریکہ کے دسیوں صدور اس انقلاب کے خاتمے کی تمنا لیکر خاک میں مل گیے۔لیکن یہ انقلاب اپنی پورے آب و تاب کے ساتھ منازل طے کر رہا ہے۔
آخر میں سید آغا علی رضوی نے منتظمین کمیٹی کی حیثیت سے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔اور فرمایا کہ انقلاب اسلامی ایک عظیم نعمت ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے ۔اس انقلاب کے دشمن روز بروز ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ۔ اور آج کا بچہ بچہ قاسم سلیمانی ہے جو اس انقلاب کی حفاظت کرے گا۔اور ہمیں ہمیشہ رہبر کی کی آواز پر لبیک کہنا ہو گا۔ اور دعای امام زمانہ کے ساتھ جشن کا اختتام ہوا ۔