۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای،بھیک پور

حوزہ/ رسول اسلام ص فرماتے ہیں: جو لوگوں کی تشویق نہیں کرتاوہ اللہ کا شکر یہ ادا نہیں کرسکتا اس لئے ہمیں ہر وقت، ہر حال میں، ہر نعمت کا ہر شخص کا، شکر ادا کرتے رہنا چاہئے تاکہ ہم اللہ کا شکر ادا کرنے کے قابل ہو سکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید شمع محمد رضوی نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای،بھیک پور میں عیدالفطرکےسلسلے سےعالی جشن کاانعقاد کیاگیا!۔۔۔ ''عیدالفطرکی عظمت اور اہمیت پر رسول اسلام (ص) نےفرمایا :'' زینو العیدین بالتھلیل والتکبیر والتحمید والتقدیس  ''عیدالفطرکےمبارک دن کوتکبیر،تہلیل،حمدالٰہی اوراسکی تسبیح کے ذریعہ زینت بخشو(منتخب میزان الحکمتہ،۴۷۰۷ویں حدیث).

عید رمضان المبارک کے ایک ماہ کی محنت اور مزدوری کاصلہ، حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای بہار

اس اہم دن اور اہم پروگرام میں مومنین اور روزی دروں کی تشویق کے لے لئےحوزہ نے بھی بڑے ہی شان وشوکت کے ساتھ  پروگرام کااہتمام کیا،اس میں تلاوت قرآن مجید کے بعد مختلف عنوان سے پروگرام کاانعقاد ہوا، مولوی فیضان علی گورکھپوری نے اپنے بیان میں کہا،عید رمضان المبارک کے ایک ماہ کی محنت اور مزدوری کاصلہ ہے جسے خداوندعالم نے اپنے خاص بندے کے ذریعے سے عطا کیا ہے۔اسلامی ثقافت میں ماہ شوال کاپہلادن عیدالفطر یعنی فطرت کی طرف واپسی کادن قراردیاگیاہے۔''حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای''نےتمام روزہ داروں کی خوشی کے سلسلے سے اس موقع پرایک عالی شان جشن کااہتمام کیاہےجسمیں تمام محب اہل بیتؑ سے دل کھول کراس جشن کااستقبال کیا۔

موصوف نے کہا! اس پروگرام کے نظامت کے سلسلے سے جب طے کیا گیا تو نوجوان ناظم محفل انتظارحسین رضوی          نے اپنے اچھوتے اندازمیں نظامت کے فرایض کوانجام دئے۔

عید رمضان المبارک کے ایک ماہ کی محنت اور مزدوری کاصلہ، حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای بہار

آپ نے اپنی نظامت:میں کہا:چونکہ اس خوشی سے متقی اورپرہیزگارکاسال شروع ہواہے لہذا اس عظیم سرمایہ بچانے کے لئے طول سال ریاضت کی ضرورت ہے، اورنوجوان اورجوان محب آل محمدص سے گزارش ہے کہ اس سلسلے سے ہمیشہ دینی درسگاہ اورعلماع وافاضل سے رابطے میں زندگی بسرکریں؟اورسعی وتلاش کریں تمام مراجع کرام اوربالخصوص رہبرمعظم کی تقاریرکوہمہ تن سنیں اوراسپرعمل کریں،انٹرنیٹ کازمانہ ہے ہرسال کی تقریر عید کی مناسبت سے تمام عاشقان ولایت کی خدمت میں موجودہے۔

ناظم محفل نے کہا کہ!اس پروگرام میں شعرائے کرام کومصرعہ طرح (خوشیاں ملی ہیں عیدکی رمضان کے طفیل) کے ذریعے دعوتنامہ بھی دیاگیا،اورآخرمیں تقسیم انعامات کے ذریعے اس اہم پروگرام کو دعائے امام زمان عجل کے ساتھ سال آیندہ کے لئےملتوی کیاگیا۔

عید رمضان المبارک کے ایک ماہ کی محنت اور مزدوری کاصلہ، حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای بہار

یاد رہے کہ استقبال ماہ مبارک سے لیکرآج عیدالفطر کے موقع پرتمام لوگوں مختلف اندازسے تشویق اورنفیس انعامات سے تشویق کیاگیا،چونکہ جو لوگوں کی تشویق نہیں کرتاوہ اللہ کا شکر یہ ادا نہیں کرسکتا۔ غلط کام پر شرمندگی اور ندامت کا جذبہ ہو تو انسان، انسان رہتا ہےورنہ دوٹکا انسان ،انسان نما جانور بن جاتا ہے،جہاں تک شکر ادا کرنے کا تعلق ہے تو ہم من حیث القوم حسبِ معمول اور حسبِ توفیق انتہائی کنجوسی سے کام لیتے ہیں، ترقی یافتہ اقوام کو اگر دیکھا جائے تو وہ انتہائی فراخ دلی اورہر چھوٹی سے چھوٹی بات پر ایک دوسرے کا شکر ادا کرتے ہیں لیکن ہم انسانوں کی حوصلہ افزائی تو دور کی بات اللہ تعالیٰ جس نے ہمیں ہر قسم کی ان گنت نعمتوں سے نوازا ہے، اس کا بھی شکر ادا نہیں کرتے۔رسول اسلام ص فرماتے ہیں ! جو لوگوں کی تشویق نہیں کرتاوہ اللہ کا شکر یہ ادا نہیں کرسکتا اس لئے ہمیں ہر وقت، ہر حال میں، ہر نعمت کا ہر شخص کا، شکر ادا کرتے رہنا چاہئے تاکہ ہم اللہ کا شکر ادا کرنے کے قابل ہو سکیں

تبصرہ ارسال

You are replying to: .