حوزہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ محسن فقیہی نے حضرت علی اکبر علیہ السلام کے یوم ولادت اور جوان ڈے کے مناسبت سے مناسبت گفتگو کرتے ہوئے کہا: حضرت علی اکبر علیہ السلام اپنے باپ کے بقول اپنے زمانے میں اپنے جد بزرگوار کے اخلاق، شکل و شمائل اور بولنے میں سب سے زیادہ مشابہ تھے۔
انہوں نے مزید کہا: تاریخی منابع میں ملتا ہے کہ آپ اخلاق نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ خلوت میں حزن و ملال کے ساتھ اہل فکر بھی تھے۔مؤرخین نے نقل کیا ہے کہ آپ اس لحاظ سے اپنے جد امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے بہت زیادہ مشابہ تھے۔
دینی علوم کے اس استاد نے کہا: حضرت علی اکبر(علیہ السلام) کا کردار، اخلاق اور کریمانہ سلوک اس طرح کا تھا کہ دشمنان اہلبیت بھی آپ کی تعریف کیا کرتے تھے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ فرزندان اہلبیت علیہم السّلام ایسی ایسی خصوصیات کے مالک تھے کہ دوست اور دشمن سب ان کے معترف تھے۔
آیت اللہ فقیہی نے کہا :حضرت علی اکبر علیہ السلام کی ایک اور خصوصیت یہ تھی کہ آپ کو خلوت میں خدا سے راز و نیاز کرنے اور قرآن کریم کی تلاوت کرنے کا بہت زیادہ شوق تھا۔ نقل ہوا ہے کہ آپ بہت دل نشین آواز میں قرآن مجید کی تلاوت کیا کرتے تھے۔
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم(حوزہ علمیہ کے اساتذہ کی انجمن) کے رکن نے کہا: حضرت علی اکبر علیہ السلام کی پوری زندگی دینی اور ایمانی افراد بالخصوص نوجوان نسل کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ اگرچہ آپ کی درآمد بہت اچھی تھی لیکن اپنے باپ اور چچا کی طرح سادہ زندگی بسر کیا کرتے تھے اور لوگوں سے بہت اخلاق اور نرمی سے پیش آتے تھے۔