۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
سامرا امام حسن عسکری (ع) کی شہادت کے موقع پر زائرین کا میزبان

حوزہ/ سامرا میں ایامِ شہادتِ امام حسن عسکری علیہ السلام پر پہنچنے والے زائرین کے لیے کھانے کا اہتمام کرنے والے أصحاب المواكب الخدمیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اس خدمت کے بدلے کچھ نہیں چاہیئے بس یہ سب صرف و صرف اللہ کی خوشنودی کے لئے ہے اور ہمارے وقت کے امام قبول اس خدمت کو قبول کر لیں ہمارا یہی مقصد ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سامرا کی عوام نے امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت پر عراق کے مختلف علاقوں و بیرون ملک سے آنے والے زائرین کا خیر مقدم کیا ہے اور آستانہ عسکری کے خادمین نے تمام اقدامات فراہم کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سامرا شہر کے سیکڑوں رہائشیوں خاص طور پر امام حسن عسکری علیہ السلام کے روضے کے قریب رہنے والوں نے زائرین کو کھانا کھلانے اور ان کی خدمت کے لئے چوبیس گھنٹے اپنے دروازے کھول رکھے ہیں۔

سامرا میں ایامِ شہادتِ امام حسن عسکری علیہ السلام پر پہنچنے والے زائرین کے لیے کھانے کا اہتمام کرنے والے أصحاب المواكب الخدمیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اس خدمت کے بدلے کچھ نہیں چاہیئے بس یہ سب صرف و صرف اللہ کی خوشنودی کے لئے ہے اور ہمارے وقت کے امام قبول اس خدمت کو قبول کر لیں ہمارا یہی مقصد ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .