جمعہ 24 جنوری 2025 - 18:44
قرآن کریم ہمیں ذلت سے نکال کر عزت عطا کرتا ہے

حوزہ/ ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا:  اگر ہم اسلام اور شیعہ مذہب کو دنیا کے سامنے ایک زندگی کا راستہ اور عزت حاصل کرنے کا ذریعہ کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں قرآن کے احکامات اور سیرت ائمہ علیہم السلام پر عمل کرنا ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جمہوریہ اسلامی ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے تیسرے صوبائی دورے کے دوران صوبہ خوزستان کے دانشوروں اور ممتازین کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا: یہ قرآن ہی ہے جو ہمیں ذلت سے نکال کر عزت عطا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا: قرآن کریم صرف پڑھنے کے لیے نہیں بلکہ عمل کرنے کے لیے ہے۔ معصومین علیہم السلام نے بھی فرمایا ہے کہ "ہمارے شیعہ کو ہمارے کے لیے باعثِ زینت بننا چاہیے"۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا: علم، توانائی اور تخلیقی صلاحیتیں مفت میں نہیں ملتیں۔

انہوں نے مزید کہا: ہمیں عقاب کی طرح ہونا چاہیے جو دنیا کو اپنی نظر میں رکھتا ہے، نہ کہ کیڑے کی طرح جو اپنے سامنے بھی نہیں دیکھ سکتا۔ جب ہم یہ مان لیں اور اس یقین کو پیدا کر لیں کہ ہمیں دوسروں سے پیچھے نہیں رہنا اور نہ ہی کم تر ہونا چاہیے، تب ہم آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کریں گے یا اپنا راستہ خود بنائیں گے۔

ایرانی صدر نے کہا: دشمن یہ سوچتا ہے کہ وہ مختلف پابندیوں اور محاصروں کے ذریعہ ہمیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر سکتا ہے حالانکہ یہ اس کی بھول ہے۔ لیکن ہم دنیا کے ساتھ جھگڑنے کے بجائے امن اور سکون کے سائے میں زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کی پیروی کرتے ہوئے مسائل، اختلافات اور جھگڑوں کو ختم کرنا ہو گا اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔ اگر ہم اس طرح عمل کریں تو موجودہ مسائل کا نہ صرف ایک بلکہ سینکڑوں حل موجود ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha