۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
ایڈووکیٹ منھال حسین

حوزہ/ سیوان بہار کے معروف وکیل محترم اقبال حسین نے بھی اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے امام خمینیؒ کی کوششوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینیؒ کا انقلاب ایمانی بنیادوں پر تھا اور وہ اپنے مقصد میں مخلص تھے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے جہاں انقلاب کی کامیابی کو بیان کیا ہے، وہاں اخلاص، ایمان اور اتحاد پر بھی زور دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے ہفتہ وحدت کے موقع پر منعقدہ عالمی پروگرام کے دوران، وکیل جناب منھال حسین نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کا راز اتحاد میں مضمر ہے۔ آپ نے مزید کہا کہ امام خمینیؒ نے ہفتہ وحدت کی بنیاد رکھ کر عالم اسلام کو عملی طور پر اتحاد کی دعوت دی ہے اور ہمیشہ اس بات پر زور دیا کہ عالم اسلام کی کامیابی کا واحد راستہ اتحاد ہے۔ آپ نے دنیا بھر کے وکیلوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عالم اسلام کو اتحاد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اور اگر تمام بشر حق کی راہ میں متحد ہو جائیں تو دنیا کی کوئی بھی طاقت ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

بشر کی کامیابی کا راز اتحاد میں ہے، ایڈووکیٹ منھال حسین

ادھر، سیوان بہار کے معروف وکیل محترم اقبال حسین نے بھی اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے امام خمینیؒ کی کوششوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینیؒ کا انقلاب ایمانی بنیادوں پر تھا اور وہ اپنے مقصد میں مخلص تھے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے جہاں انقلاب کی کامیابی کو بیان کیا ہے، وہاں اخلاص، ایمان اور اتحاد پر بھی زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے مطالعے اور علمائے کرام سے فیض حاصل کرنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ وحدت کا مطلب اختلاف رائے کو فطری سمجھنا ہے۔ امام خمینیؒ وحدت در کثرت پر یقین رکھتے تھے اور ان کا ماننا تھا کہ وحدت کا مطلب یہ نہیں کہ سب لوگ ایک ہی طرح سوچیں، بلکہ مختلف فکروں کے باوجود مقصد کی یکسانیت اہم ہے۔ اسی لئے امام خمینیؒ نے ہمیشہ مختلف نظریات کا خیر مقدم کیا ہے اور اگر یہ اختلاف ایمان کے دائرے میں ہو تو معاشرے کی بہتری کا سبب بنتا ہے۔

بشر کی کامیابی کا راز اتحاد میں ہے، ایڈووکیٹ منھال حسین

اقبال حسین نے صوبہ بہار کے وکیلوں سے اپیل کی کہ وہ وحدت پر غور کریں اور سب کو اتحاد کی دعوت دیں۔ انہوں نے امام خمینیؒ کی فکر کے بنیادی محوروں کے ساتھ اتحاد کی رکاوٹوں پر بھی روشنی ڈالی اور بیان کیا کہ امام خمینیؒ کے نزدیک اتحاد کی سب سے بڑی رکاوٹ نفسانی خواہشات ہیں، کیونکہ جب انسان خواہشات کا غلام بن جاتا ہے تو وہ خود غرض ہو جاتا ہے، جس سے وسعت ختم اور تنگ نظری پیدا ہو جاتی ہے۔ اسی لئے نفس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

بشر کی کامیابی کا راز اتحاد میں ہے، ایڈووکیٹ منھال حسین

چونکہ آپ حوزہ علمیہ آیت اللہ خامنہ ای، بھیک پور، بہار کے ایک اہم رکن ہیں، اس لئے آپ خود بھی اتحاد کے پیغام کو عام کرنے میں پیش پیش ہیں اور دوسروں کو بھی اس سلسلے میں دعوت دیتے ہیں۔ آپ نے بھیک پور، بہار میں حوزہ علمیہ آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے منعقدہ پروگرام کو ایک نیک عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک کامیاب پروگرام ہے، جس میں شعرا کرام بہترین اشعار پیش کریں گے اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام ہوتے رہیں گے۔ آپ نے سب سے شرکت کی اپیل کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .