حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مسجد کی تعمیر بہت ہی اہم اور عمدہ کام ہے کیونکہ مسجدیں اللہ کا گھر ہیں انکو آباد کرنے والے ہمیشہ آباد رہتے ہیں،جو انسان اللہ کے گھر کی ہر طرح سے فکر کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسکی ہر ضرورت کو پوری کرتا ہے، امام صادق عليہ السلام کا ارشاد ہے،مسجد صرف ایسی جگہ بنائی جاتی ہے جہاں کسی نبی کی قبر ہوتی ہے یا اس جگہ اس کے وصی کو شہید کیا گیا ہوتا ہے اس بنا میں پر اس کا خون اسمیں ملا ہوا ہے ،چونکہ خداوند کریم مسجد میں ذکر پسند کرتا ہے اس لئے تم اس میں فریضۂ نماز ، نوافل اور اپنی قضا نمازیں ادا کرو۔
اسی سنت حسنہ کے احیاء کے لیے موضع املو ضلع جونپور میں مسجد کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔
حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا محمد باقر رضا خان آصفؔ رنّوی صاحب نے خبر دی کہ مسجد کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد علماء اور افاضل کے ہاتھوں رکھا گیا جنمیں فخر شیراز ھند حجت الاسلام مولانا سید صفدر حسین زیدی صاحب قبلہ جونپور بزرگ خطیب مولانا حسن مھدی مولانا مرغوب عالم مولانا سید احمد عباس مولانا رضا عباس خان مولانا وصی محمد خان مولانا ظفر حسن خان مولانا سید آصف عباس مولانا سید دلشاد عابدی مولانا محمد باقر رضا خان آصف رنوی مولانا سید سیف عابدی مولانا عنبر عباس خان صاحبان شامل تھے۔
یہ اطلاع مولانا دلشاد حسین خان صاحب نمائندہ الایمان فاؤنڈیشن نجفی ھاوس ممبئی کے توسط سے موصول ہوئی۔