۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
مولانا قمی 

حوزہ/ مولانا سبط شبیر قمی نے کہا کہ شہید کے فوٹو تو ہم نے اپنے گھروں میں سجا دیئے لیکن شہید کے تئیں حقیقی خراج عقیدت یہ ہوگا کہ ہم اپنے گھروں میں شہید قاسم سلیمانی پیدا کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیروان ولایت جموں و کشمیر کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کی زندگی کا نمایاں پہلو اخلاقی پہلو تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی اپنے کردار، منطق گوئی اور اخلاق سے تمام جہاں کو اپنا گرویدہ بناکر چلے گئے۔ مولانا سبط شبیر قمی کا کہنا تھا کہ شہید کے فوٹو تو ہم نے اپنے گھروں میں سجا دیئے لیکن شہید کے تئیں حقیقی خراج عقیدت یہ ہوگا کہ ہم اپنے گھروں میں شہید قاسم سلیمانی پیدا کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کی جوانمردی اور استقامت ہمیشہ امریکہ اور دیگر استعماری قوتوں کی آنکھ کا کانٹا ثابت ہوتی رہی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .