۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شہید قاسم سلیمانی کی برسی پر مولہ شلہ بڈگام میں تقریب کا انعقاد

حوزہ/ اسلامی جمہوری ایران کے اس مایہ ناز ہستی کی مرہون منت ہے کہ امریکہ اور اس کی پیدوار میدان جنگ سے فرار کا راستہ اختیار کررہا ہے جس کی تازہ مثال افغانستان ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ شہید قدس سردار سلیمانی کی دوسری برسی پر پیروان ولایت جموں و کشمیر کے زیر اہتمام مولہ شلہ بڈگام میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی جس میں نوجوانوں کی ایک تعداد کے علاوہ علمائے کرام نے شرکت کی ۔

مجلس سے خطاب کرتے ہوئے پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے کہا کہ سردار سلیمانی ؒ کسی مخصوص فرقہ، طبقہ ،ملک یا ملت سے وابسطہ شخصیت نہیں بلکہ عالم بشریت کا ایک قیمتی سرمایہ ہے جو شہادت کے بعد بھی عالم انسانیت بالخصوص امت مسلمہ کی فکری رہنمائی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کی یہ خام خیالی ہے کہ شہید سلیمانی کے شہادت سے ان کے مطلوبہ مقاصد حاصل ہوسکتے ہیں بلکہ انہیں جان لینا چاہئے کہ ایک سلیمانی کی شہادت سے کروڑوں سلیمانی پیدا ہوگئے ہیں جو امریکہ جیسے بدبخت اور خونخوار دہشت گرد کی تاناشاہی مٹانے اور غاصب صیہونی ریاست کے خاتمہ کے لئے سینہ سپر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کے اس مایہ ناز ہستی کی مرہون منت ہے کہ امریکہ اور اس کی پیدوار میدان جنگ سے فرار کا راستہ اختیار کررہا ہے جس کی تازہ مثال افغانستان ہے ۔

اس موقع پر تنظیم کے صدر مولانا شبیر احمد صوفی نے بھی شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی سیرتی پہلوؤں کا اجاگر کیا اور کہا کہ سلیمانی دنیا بھر کے آزاد منش اور انسانیت سے سرشارافراد کے لئے نمونہ عمل ہےجو انتہائی کھٹن اور مشکل حالات کے مقابلےمیں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانندڈٹے رہے ۔

مولانا نے کہا کہ شہیدسلیمانی ولایت کے حقیقی پیروکار اور رہبر معظم انقلاب سے گہری عقیدت رکھتے تھے ۔آپ کی ولایت مداری میں بے نظیر دروس اور بے پناہ دروس ملتے ہیں جن سے استفادہ اٹھانا آپ کے تئیں بہترین خراج عقیدت ہے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .