۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ شہنشاہ حسین نقوی

حوزہ/ عمارتِ اسلامیہ افغانستان کے بیانیے کے مطابق وہ داعش نہیں تو یہ بات انکے رویے ثابت کریں گے، انہیں چاہیے کہ اپنے قول،اپنے وعدے اور بیان کو سچ ثابت کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ معروف عالم دین وخطیبِ علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہےکہ عمارتِ اسلامیہ افغانستان کے بیانیے کے مطابق وہ داعش نہیں تو یہ بات انکے رویے ثابت کریں گے، انہیں چاہیے کہ اپنے قول،اپنے وعدے اور بیان کو سچ ثابت کریں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو سمجھدار معاملہ فہم اور قابل لوگوں کے ذریعہ آگے بڑھائیں، پڑوسیوں کے ساتھ پڑوسیوں والا رویہ رکھیں اور افغانستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے حقوق کا خیال رکھیں ،اگر افغانستان کی تمام برادریاں مطمئن ہیں تو ہم پاکستان میں کسی بھی منفی رائے سے گریز کریں گے-

تبصرہ ارسال

You are replying to: .