پیروان ولایت جموں و کشمیر
-
حضرت امام سجاد (ع) کے یوم شہادت کے سلسلے میں پیروان ولایت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام مجلس حسینی (ع) کا انعقاد:
امام سجاد علیہ السّلام نے کربلا کے آفاقی پیغام کو عام کیا، مولانا سبط محمد شبیر قمی
حوزه/سرینگر- سفیر کربلا حضرت امام زین العابدین کے یومِ شہادت کے سلسلے میں پیروان ولایت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام مسجد جامع زینبیہ (ع) خندہ بڈگام میں مجلسِ عزا منعقد ہوئی۔
-
ولادت حضرت زہرا(س) کی مناسبت سے پیروان ولایت کے زیر اہتمام یک روزہ علمی نشست کا انعقاد
حوزہ/ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور شہدائے مقاومت کی برسی کے سلسلے میں پیروان ولایت جموں وکشمیر کے اہتمام سے گاڈہ کھوڑ سوناواری میں یک روزہ علمی نشست منعقد ہوئی، جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
-
سربراہ پیروان ولایت جموں و کشمیر:
مولائے کائنات عالم بشریت کے لئے رول ماڈل، مولانا سبط محمد شبیر قمی
حوزہ/ سربراہ پیروان ولایت جموں و کشمیر نے کہا کہ چودہ سو برس قبل آج ہی کے دن مسجد کوفہ میں ملعون ابن ملجم نے مولائے کائنات کو حالت نماز میں شہید کیا اور اس بدترین دہشتگردی کی بنیاد ڈالی جسے آج داعش جیسی دہشتگرد تنظیمیں آبیاری کررہے ہیں۔
-
ولادت باسعادت حضرت مہدی موعود (عج) کے سلسلے میں خندہ بڈگام میں تقریب کا انعقاد:
احساس ذمہ داری اور بیداری کو جگانا منتظرین کی اولین ذمہ داری، مولانا قمی
حوزہ/ پیروان ولایت جموں و کشمیر کے سربراہ نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی غلط فہمی یہ ہے کہ ہم انتظار فرج کوتنگ نظریئے سے دیکھ رہے ہیں اور ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظر ہونے کا دعویٰ کررہے ہیں لیکن انتظار فرج کا ہرگز یہ مطلب مدعا اور مقصد نہیں ہے بلکہ انتظار فرج ایک مستحکم و پائیدار تحریک ہے اس تحریک کا الگو ولی امر المسلمین حضرت امام خامنہ ای کی قیادت والا انقلاب اسلامی ایران ہے ۔
-
قرآن پاک مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن، کسی بھی صورت میں بے حرمتی کی اجازت نہیں دی جائے گی، مولانا قمی
حوزہ/ پیروان ولایت جموں وکشمیر کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے توہین قرآن پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی دشمن کا آلہ کار ہے جو اپنے حقیر مفادات کے خاطر ملت تشیع کو بدنام کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔
-
شہید قاسم سلیمانی اپنے کردار، اخلاق سے تمام جہاں کو اپنا گرویدہ بناکر چلے گئے، سربراہ پیروان ولایت جموں و کشمیر
حوزہ/ مولانا سبط شبیر قمی نے کہا کہ شہید کے فوٹو تو ہم نے اپنے گھروں میں سجا دیئے لیکن شہید کے تئیں حقیقی خراج عقیدت یہ ہوگا کہ ہم اپنے گھروں میں شہید قاسم سلیمانی پیدا کریں۔