۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
وزیر صحت افغانستان

حوزہ/ افغانستان کے وزیر صحت نے کابل میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا اور طبی امداد کا مطالبہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے وزیر صحت نے دارالحکومت کابل میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا اور صحت اور حفاظت کے شعبے میں تعاون کی درخواست کی۔

طالبان کے وزیر صحت قلندر عباد نے کابل میں ایرانی سفیر بہادر امینیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بامیان میں ہسپتال کے منصوبے کی تکمیل، کینسر کے شعبے میں افغان ڈاکٹروں کی تربیت، افغانستان کو ادویات کی برآمد اور ایران میں طبی مراکز کے استعمال کا جائزہ لیا گیا۔

مشرق نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے وزیر صحت اور ایرانی سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بامیان میں اسپتال کی تعمیر، کینسر کے علاج میں افغان ڈاکٹروں کی تربیت، ادویات کی فراہمی اور افغانستان میں مریضوں کے علاج جیسے امور شامل تھے، نیز ایرانی ہسپتالوں پر بھی بات ہوئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .