۹ تیر ۱۴۰۳ |۲۲ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 29, 2024
حرم امام رضا (ع)

حوزہ/ فلسطین سے تعلق رکھنے والے حکومتی وفد نے مشہد میں امام علی رضا علیہ السلام کے حرم پر حاضری دی اور شعبہ زائرین کے منتظمین سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین سے تعلق رکھنے والے حکومتی اہلکاروں نے مشہد میں امام رضا علیہ السلام کے مزار پر حاضری دی، فلسطین سے تعلق رکھنے والے حکومتی وفد نے مشہد میں امام علی رضا علیہ السلام کے حرم پر حاضری دی اور شعبہ زائرین کے منتظمین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر شعبہ زائرین کے سربراہ سید محمد ذوالفقاری نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ فلسطین کی حمایت تمام مسلم ممالک کی ذمہ داری ہے۔ یہ حمایت زبانی حد تک نہ رہے بلکہ عملی اظہار بھی ہونا چاہیے۔

ملاقات کے دوران فلسطینی وفد نے رہبر معظم اور ایرانی حکومت کی جانب سے فلسطین کی وسیع حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

وفد میں شامل فلسطینی اہلکار نے کہا کہ بہت سارے ممالک فلسطین کی حمایت کا دم بھرتے ہیں لیکن عملی طور پر حضرت یوسف اور ان کے بھائیوں کی کہانی ہے۔ ہم تمام ممالک کی حمایت کے محتاج ہیں۔

فلسطینی وفد نے امام خمینی اور شہید قاسم سلیمانی کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ غاصب اسرائیل کے چنگل سے فلسطین کی آزادی نزدیک ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .