۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ حسن ظفر

حوزہ/ جب بھی پاکستان میں بحران پیدا ہوتا ہے اس کے پیچھے پیرونی مداخلت ہی ہوتی ہے جبکہ پاکستان کے 22کروڑ عوام استعمار سے آزادی چاہتے ہیں آج ساری عوام امریکہ کے خلاف نعرے بلند کر کے سا مراجی نظام سے اپنی نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ پاکستان کے معروف عالم دین و خطیب ملت جعفریہ علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا ہے کہ ہماری 75سال کی تاریخ بیرونی مداخلت سے پُر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سامراجی طاقتیں پاکستان میں استحکام نہیں دیکھنا چا ہتی اور ہمیشہ عدم استحکام کے لئے کو شاں رہتی ہیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ہی لوگ اپنے ذاتی اور گروہی مفادات کے لئے سامراج کے آلہ کار بن جاتے ہیں جب بھی پاکستان میں بحران پیدا ہوتا ہے اس کے پیچھے پیرونی مداخلت ہی ہوتی ہے جبکہ پاکستان کے 22کروڑ عوام استعمار سے آزادی چاہتے ہیں آج ساری عوام امریکہ کے خلاف نعرے بلند کر کے سا مراجی نظام سے اپنی نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

علامہ حسن ظفر نقوی کا مذید کہنا تھا اس مر تبہ یوم علی کے جلوس و مجالس خاص حساسیت کے ساتھ برپا ہورہے ہیں حکومت کو اپنی ذمہ داری پوری کر تے ہوئے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات پر توجہ دینا ہوگی اسی طرح عالمی یوم القدس کے موقع پر بھی ریلیوں کے لئے انتظامات صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی ذمہ داری ہے یوم القدس بیت المقدس اور فلسطینیوں سے محبت اور امر یکہ اور اسرائیل سے نفرت کا اعلان ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .