۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ رضی جعفر نقوی

حوزہ/ جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر: کچھ عر صے سے ملک بھر میں امن و امان کی ایک اچھی فضاء قائم تھی جس کو اب خراب کی کو شیش کی جارہی ہے جس سے عوام میں بھی بے چینی پائی جاتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی نے پاسبان عزا کے جنرل سیکریٹری شہید سید سلمان حیدر رضوی کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عر صے سے ملک بھر میں امن و امان کی ایک اچھی فضاء قائم تھی جس کو اب خراب کی کو شیش کی جارہی ہے جس سے عوام میں بھی بے چینی پائی جاتی ہے۔

علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ منظم انداز میں ملک کے دیگر صوبوں کے بعد کراچی کے اندر ملت تشیع کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کا آغاز ہوتا دکھائی دے رہا ہے شہید سلمان حیدر اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے سلمان حیدر کا قتل شہر کے امن و امان کو خراب کرنے کی سازش اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے حکومت سلمان حیدر کے قتل کا فوری نوٹس لیں اور واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کو جلد از جلد گرفتار کرے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .