۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
پہلی بار کاظمین میں دولاکھ پیدل زائرین کی پذیرائی کا اہتمام

حوزه نیوز/ حرم امام علی رضا علیہ السلام کےاعزازی کفشداروں(جوتوں کی حفاظت پر مامور) کے توسط سے پہلی بار شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی مناسبت سے کاظمین میں دولاکھ پیدل زائرین کی پذیرائی کا اہتمام کیا گیا۔

حوزه نیوز ایجنسی-  آستان قدس رضوی میں اماکن متبرکہ اور امور زائرین کے معاون سید خلیل منبتی کا کہنا تها کہ حرم رضوی کے کفشداروں اور اعزازی خادموں کے توسط سے پہلی بار اس ادارہ کی جانب سے حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے کاظمین میں پیدل زائرین کی پذیرائی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے ہونے والا پیدل مارچ دنیائے تشیع کا عظیم پیدل مارچ ہے ، انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا: حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے ۴۵ اعزازی خادم پانچ دن کی مدت تک ہر روز شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے دنوں میں دوپہر اور شام کا کھانا پیدل آںے والے زائرین کے درمیان تقسیم کریں گے۔

آستان قدس رضوی میں اماکن متبرکہ اور امور زائرین کے معاون نے اس موکب کے اخراجات کے سلسلے میں اشارہ کرتے ہوئے :حرم رضوی کے کفشداروں میں مخّیرحضرات کی تنظیم مختلف مناسبتوں جیسے امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی شہادت و ولادت کے دنوں میں اور دوسری مذہبی مناسبتوں پرایسے پروگراموں کے سارے اخراجات فراہم کرتی ہے اور شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی مناسبت سے لگائے جانے والا موکب بھی انہی اعزازی خادموں کے توسط سے لگایا گیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .