حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،میں تمام مومنین، مومنات، علماء، طلاب، دوست احباب اور عزیز و اقارب کا شکر گزار ہوں کہ سب حضرات برادر عزیز مولانا ذیشان نقوی صاحب کی صحت کے لیے دعا کر رہے ہیں الحمدللہ تمام حضرات کی دعا سے مولانا پہلے سے بہتر ہیں مزید دعاؤں کی گزارش ہے کیونکہ مولانا ابھی بھی مرادآباد ہوسپیٹل میں آیی سی یو(icu) میں ہیں۔
مزید مولانا رضی زیدی نے ایک خاص ذکر کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا:
بہت سے ایسے ذکر ہیں جو عالم عرفان اور عبودیت میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں ان ہی اذکار میں سے ایک ذکر" یا كاشِفَ الْكَرْبِ عَنْ وَجْهِ الْحُسَیْنِ اِكْشِفْ كَرْبى بِحَقِ اَخْیكَ الْحُسَیْنِ علیہ السلام" ہے جس کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔
اس ذکر اور دعا کے سلسلہ میں آیت اللہ کشمیری فرماتے ہیں:
سب سے پہلے دو رکعت نماز حاجت پڑھ کر حضرت عباس علیہ السلام کو ہدیہ کریں پھر اس کے بعد تسبیح حضرت زھرا سلام اللہ علیھا پڑھ کر اس کا ثواب حضرت عباس کو ہدیہ کریں اس کے بعد ١٣٣ مرتبہ اس ذکر:
" یا كاشِفَ الْكَرْبِ عَنْ وَجْهِ الْحُسَیْنِ اِكْشِفْ كَرْبى بِحَقِ اَخْیكَ الْحُسَیْنِ علیہ السلام" کی تلاوت کریں انشاءاللہ، اللہ آنحضرت کے صدقہ میں ذکر کو پڑھنے والے کی مشکلات حل فرماے گا۔
میری گزارش ہے تمام مومنین و مومنات جو بیمار ہیں خصوصا مولانا سید ذیشان حیدر نقوی صاحب کے لیے کم سے کم صرف تین مرتبہ اس ذکر کی تلاوت فرماکر دعا فرما دیجیے اللہ آپ کے اس ذکر کی تلاوت کے توسط سے مولانا سید ذیشان حیدر نقوی صاحب امروہوی کو شفاء کامل و عاجل عطا فرماے گا۔
![مولانا سید ذیشان حیدر نقوی امروہوی کی طبعیت کو پہلے سے بہتر مزید دعا کی اپیل](https://media.hawzahnews.com/d/2021/06/19/4/1165433.jpg)
آپ کا تبصرہ