۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین

حوزہ/ محترمہ معصومہ نقوی نے خطاب کرتے ہوۓ خواتین کی انفرادی اور اجتماعی کردار پر روشنی ڈالی نیز  غیبت کبری کے زمانے میں اپنی اخلاقی تربیت کرتے ہوۓ کس طرح ظہور کا زمینہ فراہم کر سکتے ہیں پر تفصیلی گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے ملک کے مختلف اضلاع میں شعبہ خواتین کی تنظیم سازی کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے اس سلسلے میں مرکزی عہدیداران محترمہ معصومہ نقوی اور محترمہ بینا شاہ نے ضلع چکوال کے علاقے جھامرہ تحصیل کلر کہار کا دورہ کیا اور علاقے کی فعال خواتین سے ملاقات کی اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی جس میں محترمہ نادیہ آرگنائزر جبکہ محترمہ شازیہ علوی ڈپٹی آرگنائزر نامزد ہوئیں۔

 اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے خطاب کرتے ہوۓ خواتین کی انفرادی اور اجتماعی کردار پر روشنی ڈالی نیز  غیبت کبری کے زمانے میں اپنی اخلاقی تربیت کرتے ہوۓ کس طرح ظہور کا زمینہ فراہم کر سکتے ہیں پر تفصیلی گفتگو کی مرکزی آفس سیکرٹری محترمہ بینا شاہ نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کا تعارف اور اغراض و مقاصد بیان کیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .