۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجۃ الاسلام مولانا فدا حسين یزدانی

حوزہ/ جامعہ مدرسین قم کے سربراہ آیت اللہ محمد یزدی کے انتقال پر جامعہ روحانیت سندھ مقیم قم کے مير کاروان حجۃ الاسلام مولانا فدا حسين یزدانی نے اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں اظہار افسوس کیا اور خانوادہ مرحوم لواحقین سمیت ان کے چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مایہ ناز عالم دین، سابق چیف جسٹس اور جامعہ مدرسین قم کے سربراہ آیت اللہ محمد یزدی کے انتقال پر جامعہ روحانیت سندھ مقیم قم کے مير کاروان حجۃ الاسلام مولانا فدا حسين یزدانی نے اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں اظہار افسوس کیا اور خانوادہ مرحوم لواحقین سمیت ان کے چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم آیت اللہ محمد یزدیؒ بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ کے یاور و عظیم شاگرد، سابق چیف جسٹس اور رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے دیرینہ انقلابی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔

خداوندمتعال سے دعا کرتے ہیں کہ بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

تبصرہ ارسال

You are replying to: .