جامعتہ المنتظر لاہور
-
ترجمان وفاق المدارس الشیعہ پاکستان؛
سحری و افطاری کے اوقات میں اہل تشیع کا اہلسنت سے دس منٹ فرق کا فارمولا درست نہیں
حوزہ/ میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ کچھ عرصے سے نوٹ کیا گیا ہے کہ مختلف میڈیا ہاوسز کی طرف سے مختلف اوقات سحر و افطار شائع اور نشر کئے جا رہے ہیں، جو کہ درست نہیں۔ اس حوالے جامعتہ المنتظر لاہور نے شرعی اور موسمیاتی ماہرین کی مدد سے لاہور اور مضافات کے لئے کیلنڈر تیار کیا ہے۔ جسے ملک کے باقی علاقوں میں جغرافیائی فرق کے اعتبار سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
-
جامعتہ المنتظر لاہور میں سید المرسلین مبعوث برسالت ہونے کی مناسبت سے جشن بعثت منعقد؛
بعثت درحقیقت نبوت و رسالت کی عملی ذمہ داریوں کا اعلان ہے
حوزہ/ علماء کرام نے بعثت کے موضوع پر آیاتِ قرآنی کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعثت درحقیقت نبوت و رسالت کی عملی ذمہ داریوں کا اعلان تھا جس کے بعد آپ نے بھٹکی انسانیت کی فلاح و نجات کے لئے شبانہ روز انتھک جدوجہد کی اور تکالیف برداشت کیں۔
-
جامعتہ المنتظر لاہور میں علامہ قاضی نیاز حسین نقویؒ کی پہلی برسی؛
مرحوم نیاز نقوی حق گو عالم دین تھے،سول حکمرانوں اور فوجی سربراہوں کے سامنے حق بات کہتے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ سربراہ وفاق المدارس شیعہ پاکستان: مرحوم نیاز حسین نقوی کو ولی فقیہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای ایران اور محسن ملت مرحوم مولانا صفدر حسین نجفی اپنے خاندان کا افتخار قرار دیتے تھے ۔
-
جامعتہ المنتظر لاہور میں ”دارالقرآن و الحدیث“ ریسرچ سنٹر قائم کرنے کا اعلان
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر اور جامعتہ المنتظر کے ناظم اعلیٰ علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا کہ ”دارالقرآن والحدیث“ کے نام سے ایک ریسرچ سنٹر قائم کرنے کا پروگرام تشکیل پا چکا ہے ۔ اس تحقیقی مرکز میں قرآن مجید کے مختلف موضوعات پر تحقیقات کی جائیں گی ۔